اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی پیداوار کےلئے گرین ہائڈروجن کا طریقہ کار
Posted On:
06 APR 2022 7:05PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)نے گرین ہائیڈروجن پروڈکشن ٹیکنولوجی کو ترقی اور فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ نیشنل ہائیڈروجن اینرجی مشن کوتشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے،جس سے اسے سستا اور بڑے پیمانے پر قابل رسائی بنایا جا سکے گا۔اسٹیل کے شعبہ کو بھی اس مشن میں ایک شراکت دار بنایا گیا ہے۔اس پہل کے تحت ،حکومت کی جانب سے مالی مدد کے ساتھ پائلٹ پلانٹ تیار کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ،جس سےگیس پر مبنی ڈی آر آئی پلانٹس میں ایچ 2 کے ساتھ قدرتی گیس کو تبدیل کرکے ڈائریکٹ ریڈیوسڈ آئرن (ڈی آر آئی) کی پیداوار میں گرین ایچ 2 کے سستی استعمال کو دریافت کیا جا سکے۔پائلٹ پروجیکٹوں کی کامیابی کی بنیاد پر ،گیس پر مبنی ڈی آر آئی یونٹوں کو اس عمل کو اختیار کرنے کےلئے بڑے پیمانے پر ترغیب دی جائے گی۔
گرین ایچ 2 قابل تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے الیکٹرولائسیس سے تیار کی جاتی ہے۔گرین ایچ 2 فی الحال تجارتی طورپر قابل عمل نہیں ہے۔تاہم ،قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور الیکٹرولائسرس کی گھٹتی ہوئی لاگت کے ساتھ ، مستقبل میں گرین ہائیڈروجن کی قیمت مسابقتی ہونے کا امکان ہے۔
یہ معلومات اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
ش ح ۔ا م۔
U. No.7122
(Release ID: 1838483)
Visitor Counter : 136