سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند  زراعت میں  بایو ٹکنالوجی کے اطلاق  کے ذریعہ  چاول بہتّر(72) اور گیہوں (26) کی بہتری کے لئے 98 پروجیکٹوں کو مدد پہنچارہی ہے

Posted On: 06 APR 2022 4:25PM by PIB Delhi

سائنس  اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ  حکومت  ہند  اپنی مختلف ایجنسیوں کے توسط سے زراعت میں  بایو ٹکنالوجی کے اطلاق کے ذریعہ چاول (72) اور گیہوں  (26) کی بہتر ی  کے لئے 98 پروجیکٹوں کو مدد  پہنچارہی ہے۔

لوک سبھا میں آج ایک  سوال کے تحریری جواب میں  ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ حکومت ہند بایوٹکنالوجی  کے محکمے ، زرعی تحقیق اور تعلیم  کے محکمے / زرعی تحقیق  کی ہندوستانی کونسل  ،  قومی  زرعی سائنس فنڈ ( این اے ایس ایف ) اور سائنس  اور انجنئیرنگ تحقیقاتی بورڈ ( ایس ای آر بی ) کے ذریعہ فراہم کرد ہ  اضافی تحقیقاتی  گرانٹس  کے توسط سے زراعت اوراس سے منسلک شعبوں میں  بایو ٹکنالوجی کے ٹول کے اطلاق  میں  مدد پہنچارہی ہے۔

ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے یہ  بھی واضح  کیا کہ حکومت ہند نے ملک میں  جینیاتی طورپر تبدیل شدہ  (جی ایم ) چاول اور گیہوں    کی تجارتی کاشت کو منظور ی نہیں دی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ مرکز نےماحولیاتی تحفظاتی  ایکٹ1989 (1986) کے تحت   ضرررساں   مائیکرو جینزم / جینیاتی  طورپر جاندار یا خلیات    کی تیاری   ، استعمال  ،  درآمد ، برآمد اور ذخیرہ اندوزی  کے قوانین کی دفعات کے مطابق   جینیٹک انجئرنگ آپریزل کمیٹی  کے حساب سے  خوراک کی فصلوں   جی ایم سرسوں  اور بی ٹی –بینگن   کی تجارتی  ریلیز  کے لئے  درخواستیں  موصول  کی ہیں۔

حکومت  ہند  نے  جی ای اے سی کے ذریعہ ان فصلوں  کے لئے متعددشراکتداروں  سے آراء موصول کی ہیں۔  جی ای اے سی  نے  ڈیولپر  کو  ماحولیات  اور صحت  پر پڑنے والے اثرات کے تجزیہ کے لئے اضافی مطالعات   کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح۔رم

U-7115



(Release ID: 1838466) Visitor Counter : 95


Read this release in: English