سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دیہی گزر بسر کے لیے سی ایس آئی آر ٹکنالوجیز


ٹکنالوجی ڈیمونسٹریشن اینڈ نیٹ ورکنگ میٹنگ

Posted On: 30 JUN 2022 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30جون، 2022/ سائنس کمیونکیشن و پالیسی ریسرچ کے سی ایس آئی آر  - نیشنل انسٹی ٹیوٹ ، اننت بھارت ابھیان اور وجنن بھارتی نے دیہی علاقوں میں گزر بسر کے موقعے پیدا کرنے کے لیے سی ایس آئی آر ٹکنالوجیز کے پھیلاؤ کے لیے مشترکہ طور پر ایک بڑی پہل کی ہے۔ اس سلسلے میں سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر ، سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی، یو بی اے اور ویبھا نے ایک دو روزہ ٹکنالوجی ڈیمونسٹریشن اور نیٹ ورکنگ میٹ کا مشترکہ انعقاد کیا۔ یہ انعقاد سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی ، پالمپور میں 29 اور 30 جون 2022  کو کیا گیا۔ اس میٹ کا مقصد سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی کی تیار کردہ دیہی ٹکنالوجی کی نمائش کرنا تھا۔ اس ٹکنالوجی سے کسانوں کی گزر بسر اور ان کے کاروبار کے موقعے تشکیل دے کر ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس میٹ میں سائنس دانوں ، محققین، علاقائی معاون اداروں ، یو بی اے کے شرکت کرنے والے اداروں، ایس ایچ جی، ایف پی او اور دیہی برادریوں نے موقعوں اور نشان زد ٹکنالوجیز کے کامیابی کے ساتھ اختیار کیے جانے کی راہ میں درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی ۔

پروفیسر رنجنا اگروال ، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر

پروفیسر رنجنا اگروال نے ملک میں دیہی سماج کی مجموعی ترقی کے لیے اننت بھارت ابھیان اور ویبھا کے ساتھ مل کر سی ایس آئی آر ٹکنالوجیز کے اپنائے جانے میں سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی کوششوں کو اجاگر کر کے میٹنگ کا ایجنڈا مقرر کیا۔ انہوں نے اس طرح کی میٹنگ کا انعقاد کر کے ٹکنالوجی کو اپنائے جانے کے معاملات کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے سی ایس آئی آر کی وسیع رسائی کو اجاگر کیا  جس میں 37 لیباریٹریز ہیں اور سماج کے ہر طبقے کی مدد کے لیے تقریباً سبھی شعبوں میں ٹکنالوجی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر نے اداروں اور سماج کے درمیان ایک پل کا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی کے ذریعے تیار کی گئی ٹکنالوجیز سے دیہی علاقوں میں گزر بسر اور آمدنی کے موقعے پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ نیز لوگوں کے مائگریشن کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر سنجے کمار، ڈائریکٹر ، سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی

ڈاکٹر سنجے کمار نے سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر ، یو بی اے اور ویبھا کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے ایسی ٹکنالوجی تیار کرنے کا مشورہ دیا جس سے سماج کی ضرورتیں پوری ہوں اور آتم نربھر بھارت ابھیان مستحکم ہو۔ انہوں نے سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعے سماج کے مسائل کو حل کرنے  پر محققین کی ستائش بھی کی۔

آئی آئی ٹی دلی کے  اننت بھارت ابھیان کے نیشنل کو آرڈی نیٹر پروفیسر وویک کمارنے اننت بھارت ابھیان کی کوششوں کو اجاگر کیا کہ اس نے سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعے دیہی گزر بسر میں تبدیلی لانے کے لیے کوششیں کیں۔ انہوں نے 15 مختلف موضوعات کے ماہرین کے گروپ تشکیل دینے میں یو وی اے کی طرف سے کی گئی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے 292 پروجیکٹوں کو شروع کرنے کا ذکر کیا۔

پروفیسر اے ایم روانی ، ڈائریکٹر ، این آئی ٹی ، رائے پور نے اننت بھارت ابھیان کے ذریعے تیز رفتار دیہی گزر بسر کے لیے یو بی اے – آر سی آئی کا منظر نامہ پیش کیا۔ انہوں نے علاقائی مسائل کی نشاندہی میں تعلیمی اداروں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اورینٹیشن ، سہیوگ کلب اور دیہی ترقی جیسے پروگراموں کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔ جس سے این آئی ٹی رائے پور کے شروع کردہ بنیادی ڈھانچے کو مدد ملی ہے۔

جناب پروین رام داس، نیشنل سکریٹری، وجنن بھارتی

جناب پروین رام داس نے لوگوں کے شہری علاقوں سے دیہی علاقوں میں مائگریشن پر بات چیت کی۔ اور انہوں نے کووڈ 19 عالمی وبا کے دوران  گزر بسر سے متعلق چیلنجوں پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ملک میں تقریباً 6 لاکھ گاؤں ہیں۔ جنہیں سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعے اصل دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ششی کے دھیمن، وائس – چانسلر ،ہماچل پردیش ٹیکنیکل یونیورسٹی

اس موقعے پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ششی کے دھیمن، وائس – چانسلر، ہماچل پردیش ٹیکنیکل یونیورسٹی نے کہا کہ اننت بھارت ابھیان کا تصور ہند سوراج میں پیش کیا گیا تھا جو گاوؤں میں رہنے والے لوگوں کی خوشحالی کے لیے 100 سال پہلے پیش کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سنجے کمار ، ڈائریکٹر ، سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی ادارے کی تیار کردہ ٹکنالوجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی میٹ کے دوسرے اجلاس میں 43 ٹکنالوجیز کے بارے میں نمائش کی گئی ۔ میٹ کے تیسرے اجلاس کے دوران سائنسدانوں ، ٹکنالوجی فروغ دینے والوں اور مختلف متعلقہ فریقوں کے مابین بات چیت ہوئی ۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

​​​​​​​U - 7086



(Release ID: 1838393) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi