سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جموں و کشمیر کے رام نگر سے، ٹری شریو کی نئی نسل، علاقے کی عمر کا صحیح تخمینہ فراہم کر سکتی ہے

Posted On: 29 JUN 2022 6:15PM by PIB Delhi

سائنس دانوں کو جموں و کشمیر کے رام نگر سے تعلق رکھنے والے ایک چھوٹے ممالیہ جانور کے پنجر ملا ہے جو گلہری سے مشابہت رکھتا ہے جسے ٹری شریو کہتے ہیں۔

یہ ٹری شریو فی الحال سوالک میں جیواشم ٹوپیڈس کے سب سے پرانے ریکارڈ کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے خطے میں انکے وقت کی حد کو 2.5–4.0 ملین سال تک بڑھایا دیاہے اور یہ ضلع ادھم پور (مرکز کے زیر انتظام علاقہجموں و کشمیر) میں واقع اس رام نگر علاقے کے لیے زیادہ درست عمر کا تخمینہ فراہم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

سوالک تلچھٹ بہت سے ممالیہ جانوروں کے گروہوں کے ارتقاء کی دستاویز کرتا ہے جن میں متوسط میوسین سے لے کر پلائسٹوسین کے ذریعے ٹری شریو، ہیج ہاگس، اور دیگر چھوٹے ممالیہ جانور شامل ہیں۔ ٹری شریو ، خاص طور پر، جیواشم ریکارڈ کے بہت ہی نایاب عناصر ہیں، جن کی صرف چند انواع پورے سینوزوک دور میں جانی جاتی ہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارے واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی (ڈبلیوآئی ایچ جی) کے سائنسدانوں کو ٹری شریو کی نئی جینس اور نسل (جسے سواٹوپیا رام نگریسس این. جین. این . ایس پی کہا جاتا ہے) کے پنجر جموں اور کشمیر میں رام نگر کا مقام وسطی میوسین(تقریبا 23.03 سے 5.333 ملین سال پہلے تک پھیلا ہوا)سے ملےہیں۔

غذائیت کے تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ نئے ٹیوپائڈ کو ممکنہ طور پر دیگر موجودہ اور فوسل ٹیوپائڈز کے مقابلے میں کم میکانکی طور پر چیلنجنگ یا زیادہ پھل کھانے والی خوراک کے لیے ڈھال لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، اسی فوسل علاقے سے نئے ہیج ہاگ اور چوہا کے نمونے بیان کیے گئے ہیں۔ مرین چوہا خاص اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ مختلف انواع اور دانتوں کی خصوصیات وقت کے حساس ہونے کے لیے مشہور ہیں، جیسا کہ پاکستان کے پوٹھوار سطح مرتفع پر ایک مسلسل، وقت پر قابو پانے والے سیوالک تسلسل کی دستاویز بندی کی گئی ہے۔ لہذا، موجودہ مجموعہ میں دانتوں کی ان حساس خصوصیات اور نسلوں کی شناخت اس رام نگر علاقے کے لیے 12.7-11.6 ملین سال کے درمیان زیادہ درست عمر کا تخمینہ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

یہ کام ڈاکٹر رمیش کمار سہگل (سرکردہ مصنف)، ڈاکٹر نِنگتھوجم پرمجیت سنگھ (متعلقہ مصنف) اورجناب ابھیشیک پرتاپ سنگھ نے واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی، دہرادون، انڈیا سے پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ (ڈاکٹر راجیو پٹنائک)؛کے ساتھ ملکر اور امریکہ کے شہرنیو یارک کی سٹی یونیورسٹی کا ہنٹر کالج، (ڈاکٹر کرسٹوفر سی گلبرٹ)؛ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، لاس اینجلس (ڈاکٹر برین اے پٹیل)؛ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ (ڈاکٹر کرسٹوفر جے کیمپیسانو)؛ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری، امریکہ (ڈاکٹر کیگن آر سیلگ) کے ساتھ تعاون میں کی گئی تحقیقات کے ساتھ کیاہے ۔ یہ حال ہی میں جرنل آف پیلونٹولوجی میں شائع ہوا تھا۔ نئے بیان کردہ نمونے واڈیا انسٹی ٹیوٹ کے ذخیرے میں رکھے گئے ہیں۔

یہ دریافت جرنل آف پیلیونٹولوجی میں شائع ہوئی https://doi.org/10.1017/jpa.2022.41

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GNL1.jpg

تصویر 1. سواٹوپیا رام نگریسس این. جین. این . ایس پی؛ n. sp., ڈبلیوآئی ایم ایف/اے 4699 (ہولوٹائپ)۔ دانتوں کی 3ڈی سطح کی نمائش: (1) اوکلوسل؛ (2) بکل؛ (3) لسان؛ (4) کولہے (5) پچھلے مناظر۔

*****

U.No.7092

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1838120) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi