سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

یکم جولائی کو تمل ناڈو کے شہر تریچی میں معذور افراد کو امداد اور امدادی آلات فراہم کرنے کے لیےایک سماجک ادھیکاریتا شِوِر  کا انعقاد کرے گی

Posted On: 29 JUN 2022 6:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29جون، 2022/ معذور افراد کو امداد اور امدادی آلات فراہم کرنے کےلیے ایک سماجک ادھیکاریتا شِوِر کا انعقاد کرے گی۔ اس کیمپ کاا نعقاد  حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی  اسکیم کے تحت منعقد کرے گی۔  اس کیمپ کا انعقاد تمل ناڈو کے کرور پارلیمانی حلقے کے تحت تیروچیراپلی کے منپپرائی علاقے میں مستان اسٹریٹ کے آر وی محل میں یکم جولائی ، 2022 کو صبح ساڑھے 11 بجے کیا جائے گا۔

1.32 کروڑ روپے مالیت کے کل 2811 امدادی آلات ، 1606 معزور افراد کو مفت فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ آلات کووڈ – 19 عالمی وبا کے تناظر میں محکمے کی طرف سے تشکیل دیئے گئے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے بلاک / پنچایت سطح پر تقسیم کیے جائیں گے۔

حکوت ہند کے سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور اس کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں تمل ناڈو سرکار کے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر جناب کے این نہرو ، جناب انبیل مہیش پویا موزی، محترمہ ایس جوتھی منی، ممبر پالیمنٹ (لوک سبھا) ، کرور حلقہ، جناب پی عبدل سمتو، ایم ایل اے، اور دیگر شخصیتیں حصہ لیں گی۔

تیروچیرا پلّی کے ضلع کلکٹر جناب ایم پردیپ کمار،  اور الیمکو کے افسران بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 7095



(Release ID: 1838091) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi