سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہ عمدگی ایوارڈز2021

Posted On: 28 JUN 2022 9:32PM by PIB Delhi

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے  گزشتہ چند سالوں کے دوران شاہراہ بنیادی شعبے میں ہونے والی  حصولیابیوں کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا  کہ ہندستان مستقبل میں نئی بلندیاں حاصل کرے گا۔  

وہ  آج شام قومی راجدھانی میں  وگیان بھون میں  روڈ نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت  (ایم او آر ٹی ایچ) کی طرف سے منعقدہ  ‘‘قومی شاہراہ عمدگی ایوارڈ ز  (این ایچ ای اے )2021’’ کے بارے میں ایک تقریب میں گفتگو کررہے تھے۔  یہ تقریب  آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت  منعقد کی جارہی تھی۔  اس سال  ایوارڈز کا موضوع ‘‘روڈ کی تعمیر میں اختراع اور عمدگی ’’تھا۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BJXW.jpg

لوک سبھااسپیکر نے کہا کہ یہ ایوارڈز  شاہراہوں کی تعمیر میں مصروف  انجینئروں اور ورکروں  کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں توانائی سے بھر دیں گے۔  انہوں نے  وزارت کے ذریعہ  نئی ٹکنالوجیوں کو متعارف کرانے اور زیر التوا  پروجیکٹوں   کی تکمیل  کے بارے میں  اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی۔   وزارت نے  ٹول انتظام  ، شاہراہ  اور سرنگ کی تعمیر   اور گرین شاہراہوں کے ساتھ  بنیادی ڈھانچہ   کی تعمیر  میں بہت اچھے کام کئے ہیں۔ جناب نتن گڈکری نے  بہت سے زیر التوا پروجیکٹوں کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے ایک وژن کے ساتھ کام کیا ہے۔     ہم   آنے والے دنوں میں   روڈ کنکٹیوٹی میں  اور زیادہ ریکارڈز    حاصل کریں گے۔    ملک میں  شاہراہ بنیادی ڈھانچہ  کی ترقی میں   وزارت کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے  روڈ ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے کہا کہ      ان کی وزارت   لوگوں کے لئے   اچھے معیار کی شاہراہوں کو یقینی بنانے کے تئیں  عہد بستہ ہے۔انہوں نے کہا ‘‘ میں پراعتماد ہوں  کہ 2024 تک  قومی ہندستان میں قومی شاہراہوں کا معیار یو ایس جیسا ہوگا۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TAFX.jpg

جناب گڈکری نے کہاکہ ‘‘ہم روڈ کا معیار بہتر کررہے ہیں  اور نئی  صلاحیت کو بھی فروغ دےرہے ہیں۔ لیکن ہمیں  پانی کے  تحفظ کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔

  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے روڈ نقل و حمل اور شاہراہوں  (آر ٹی اینڈ ایچ)  اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت   جنرل  (ڈاکٹر) وی کے سنگھ نے کہا  ‘‘ایوارڈز دینا کا مقصد ان لوگوں کو نوازنا اور سراہنا ہے    جنہوں نے  اچھی شاہراہوں کی تعمیر میں   اچھا کام  کیا ہے۔ یہ ان لوگوں کی ہمت افزائی کرے گا  جنہیں ایوارڈ نہیں ملا ہے لیکن  زیادہ بہتر کرنے کے لئے  یہ  یقینی طور پر  انہیں حوصلہ  بخشے گا۔   انہوں نے کہا  کہ گزشتہ چند سالوں میں جس رفتار سے  روڈ شعبے کو  ترقی ملی ہے  یہ اس بات کی مثال ہے  کہ کچھ بھی سخت محنت اور اختراع سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BGS1.jpg

روڈ نقل و حمل اور شاہراہوں (آر ٹی اینڈ ایچ) کے سکریٹری  جناب گریدھر ارامنے نے  ہائی ویز کے معیار میں  بہتری کو یقینی بنانے کی غرض سے  نئی ٹکنالوجیوں کے   اختیار کرنے کے لئے  وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔  انہوں نے مزید کہا   کہ ڈیولپرس کی ہمت افزائی کی جارہی ہے کہ وہ    نئی  اختراعی ٹکنالوجیوں اور  ڈیزائنس کا استعمال کریں۔   اس سے پہلے صبح جناب ارامنے نے  ایوارڈ تقریب کا افتتاح کیا۔  تقریب  کا آغاز کرتے ہوئے  انہوں نے انجینئروں سے اپیل کہ  شاہراہوں کی  تعمیر میں  عمدگی کو یقینی بنانے کی غرض سے   اختراعی طریقے استعمال کریں۔  سینئر  آفیسروں اور شعبے کے ماہرین کی زیر صدارت  فائنل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔   ‘‘روڈ کے تحفظ میں فرنٹیئرس’’ کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن  ہوا،  جس میں  این ایچ اے آئی  کی چیئرپرسن  محترمہ الکا اپادھیائے،  سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سبھامے گنگپادھیائے اور دوسروں نے شرکت کی۔  روڈ ٹرانسپورٹ   اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ ) کے اےڈی جی (نوڈل  )جناب ایس کے نرمل نے  اختراعی ٹکنالوجی اور طریقے   کےموضوع پر ایک پینل ڈسکشن کی صدارت کی   جس کی نظامت  شاہراہوں کی ترقی کی نئی ٹکنالوجی کے ڈائریکٹر جناب   بدر  کانت جھا نے انجام دی۔

‘‘ہل روڈز میں سلوپ اسٹیلائزیشن کے لئےاختراعی ٹکنالوجیاں’’، ‘‘ خصوصی اسٹریکچر ڈیزائن’’،‘‘اختراعی  پیومنٹ مواد’’ ، ‘‘روڈ اور جیو ٹکنیکل انجیئنرنگ کی ڈیزائن-بین الاقوامی تناظر’’ اور ‘‘جیو اسپیشئل  ٹکنالوجی میں اختراعات’’ کے موضوعات پر بھی پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔   

تقریب کے دوران  غیر معمولی طور پر شاہراہوں کی ترقی  کے  ٹولنگ مراحل  ،تعمیر آپریشنس  رکھ رکھاؤ ، اختراع  ، ہریالی، کےمیدان میں کام کرنے والے  رعایت یافتگان/کنٹریکٹرس کواسی طرح    2021 ایوارڈ سائیکل کے لئے روڈ کے تحفظ میں کام کرنے والوں کو   ایوارڈ پیش کئے گئے۔

 122 نامزدگیاں حاصل کی گئیں جس میں سے 89 کو درست پایا گیا۔  اس میں سے 58 نامزگیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا  ۔ کل 37 نامزدگیوں کو فیلڈ اسسمنٹ کے لئے منتخب کیا گیا۔  بالآخر  ، نیتی آیوگ کے سی ای او   امیتابھ کانت    کی سربراہی    میں  اور حکومت ہند کی   سابق سکریٹری   کے  کے مشرا   ، سابق  ڈی جی روڈز اور اسپیشل سکریٹری  جناب  اے وی سنہا   اور وائس پریزیڈنٹ کارپوریٹ ،اولا  الیکٹرک موبلٹی پرائیوٹ لمیٹیڈ جناب پی سی دستہ پر مشتمل  تین رکنی جیوری نے  ایوراڈز کے لئے 13 نامزدگیوں کا انتخاب کیا۔  (مختلف زمروں میں فاتحین کی مکمل فہرست نیچے دی گئی ہے)

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے، نیشنل اتھارٹی ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر  ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایچ آئی  ٹی سی ایل) کے   اعلی عہدیداران   اور آٹو موبائل کمپنیاں اور دوسرے  متعلقہ فریق اس موقع پر  موجود تھے۔  کچھ اہم شخصیات  میں جنہوں نے   اس تقریب میں شرکت کی  ، محترمہ  لینا نندن، سکریٹری  ماحولیات  ، جنگلات  اور موسمیاتی تبدیلی   ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے   ایڈیشنل سکریٹری   مالی مشیر  جناب سنجے کمار ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امت کمار گھوش ، این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن  محترمہ الکا اپادھیائے  ،  این ایچ اے آئی (پروجیکٹس) کے رکن  جناب آر کے پانڈے  این ایچ اے آئی (پروجیکٹ)   کے رکن جناب منوج کمار ،  این ایچ اے آئی (ٹینیکل) کے رکن جناب مہاویر سنگھ  ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹریز   جناب امت وردان   ، جناب کملیش چترویدی،  جناب ایس پی سنگھ، جناب  محمود احمد شامل تھے ۔ اس کے علاوہ   روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت،  ایم  ایچ اے آئی  ، این ایچ آئی  ڈی سی ایل ) کے چار سو سے زیادہ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔  شرکا کی بڑی تعداد میں  رعایت یافتگان،  ڈیلوپرس،  کانٹریکٹرس  ، تعلیمی ماہرین  اور غیر سرکاری تنظیموں کےنمائندگان  بھی شامل تھے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وازات نے 2018 میں این ایچ ای اے  تشکیل دیا تھا۔ جس کا مقصد کلیدی  شراکت داران کو ترغیب دینا   اور ملک میں  شاہراہ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں مصروف  تمام  شراکت داران کے  درمیان  صحت مند  مسابقتی  روح  کو پیدا کرنا تھا۔ یہ  ملک میں  روڈ بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کے بڑے مقاصد کا حصہ ہے  جو کہ حکومت ہند کی  اعلی ترجیحات میں شامل ہے۔

این ایچ ای اے 2021 کے فاتحین کی فہرست

 

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1837752

*************

ش ح۔ ا ک- ج

Uno-7019


(Release ID: 1837844) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi