وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ساتویں پروجیکٹ17اے(پی 17 اے) جہاز کی تعمیر کی رسمی تقریب کا انعقاد

Posted On: 28 JUN 2022 5:26PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے باوقار P17A کے ساتویں جہاز (Y-12654) کی تعمیر کے آغاز کی تقریب 28 جون کو ریئر ایڈمرل جی کے ہریش، ڈائریکٹر جنرل نیول ڈیزائن (سرفیس شپ گروپ) نے میسرز مزاگون ڈاک شپ بلڈرز لمیٹیڈ، ممبئی میں رسمی طور پر رکھی۔ یہ تقریب بھارتی بحریہ اور ایم ڈی ایل کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔ جہاز کی تعمیر کے آغاز کی تقریب بحری جہازوں کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل کی حامل سرگرمی ہے، جو عمارت کی برتھ پر جنگی جہازوں کے کھڑے ہونے کے عمل کے باقاعدہ آغاز کی علامت ہے۔

پی17اے کلاس کے تحت سات فریگیٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں سے چار ایم ڈی ایل میں اور تین جی آر ایس ای میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ایم ڈی ایل سرکردہ یارڈ کے طور پر کام کررہا ہے۔ پی17اے کلاس فریگیٹس مقامی طور پر تیار کردہ اسٹیل کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جا رہے ہیں اور یہ مربوط پلیٹ فارم بندوبست نظام کے ساتھ ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہیں۔ ان جہازوں کی تعمیر آتم نربھر بھارت اور بھارت کے میک ان انڈیا عزم کے لیے ایک بڑا فروغ ہے جس میں مقامی فرموں بشمول ایم ایس ایم ایز پر آلات اور سسٹمز کے آرڈرز دیے جارہے ہیں، جن میں 75 فیصد کے آرڈر میں دیسی مواد ہے۔

پی17اے جہازوں کی تعمیر جدید ٹیکنالوجی ‘مربوط تعمیر (آئی سی)’ کو اپنانے کے ذریعے جنگی جہاز کی تعمیر کے تصور میں مختلف ہے، جہاں جنگی جہازوں کی تعمیر کی مدت کو کم کرنے کے لیے جوائن کرنے سے پہلے بلاکس پہلے سے تیار کیے جاتے ہیں۔ جب پلیٹ فارمز کو کمیشن دیا جائے گا تو بھارتی بحری بیڑے کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)WNWX.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(6)P5UB.JPG

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 6998)


(Release ID: 1837719) Visitor Counter : 188


Read this release in: Hindi , English