مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پردھان منتری آواس یوجنا- شہری  کے آغاز کی یاد میں 7ویں سالگرہ منائی گئی


پی ایم اے وائی – یو کے تحت 123 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی اور 1 کروڑ سے زیادہ مکانات کی بنیاد رکھی گئی

’ خوشیوں کا آشیانہ‘ مختصر فلم مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا گیا

پی ایم اے وائی – یو کے مشن کے 7 سال کے  کامیاب سفر  پر مشتمل ای -بک کا اجراء

Posted On: 24 JUN 2022 7:41PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) نے آج پردھان منتری آواس یوجنا- شہری ( پی ایم اے وائی – یو )  کے 7  سال پورے ہونے پر ، جس کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 جون  ، 2015 ء کو کیا تھا ، کا جشن  منانے کے لئے آج ایک ورچوئل پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی صدارت ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کی اور اس میں وزارت کے سینئر افسران، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایم ڈیز اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے متعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔

image001VH6D.jpg

ساتویں سالگرہ کی تقریبات میں پی ایم اے وائی – یو مشن کے تحت نافذ کئے گئے اہم اقدامات کو اجاگر کیا گیا ، جو دنیا کے سب سے بڑے شہری ہاؤسنگ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ آغاز میں ، پی ایم اے وائی – یو کے شاندار 7 سال کے سفر کی عکاسی کرنے والا ایک ویڈیو دکھایا گیا ، جس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ کس طرح  یہ مشن لاکھوں بھارتیوں کے لئے پکے گھر کے خواب کو پورا کر رہا ہے۔

اس کے بعد ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری ذریعہ مشن کی کامیابیوں  پر مشتمل ایک ای بک جاری کی گئی۔ یہ کتاب قارئین کو ان اقدامات اور اصلاحات کے بارے میں بتاتی ہے ، جو مشن کے ذریعے ہندوستان کے شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے کئے گئے ہیں  ۔  اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس میں پی ایم اے وائی – یو کے  ، اُن لاکھوں فیض کنندگان کے ، اُن تاثرات کو شامل کیا گیا ہے ،  جو  تمام بنیادی سہولیات والے ایک پکے  مکان کے  مالک ہونے پر فخر کر رہے ہیں ۔  ای بک پی ایم اے وائی – یو ویب سائٹ (https://pmay-urban.gov.in/) سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

image002K16S.jpg

تقریب میں ’ خوشیوں کا آشیانہ ‘ کے موضوع پر  شارٹ فلم مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان کیا گیا۔ یہ مقابلہ ایم او ایچ یو اے نے آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا تھا۔ یہ  یکم جولائی  ، 2021  ء سے 30 ستمبر  ، 2021  ء کے دوران پی ایم اے وائی – یو سے مستفید ہونے والوں ،  18 سال سے زیادہ عمر کے طلباء، نوجوانوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، اداروں اور افراد/گروپوں کے لئے  رکھا گیا تھا۔ اس مقابلے کا وسیع موضوع تھا ، ’ پی ایم اے وائی – یو کے ذریعے شہری منظر نامے میں انسانی زندگیوں میں یکسر تبدیلی ‘ ۔

اس مقابلے پر پورے بھارت سے ، خاص طور سے پی ایم اے وائی – یو کے فیض کنندگان کا بھر پور رد عمل حاصل ہوا ، جنہوں نے خود کی بنائی ہوئی فلموں کے ذریعے اپنی زندگی کو بدلنے والے تجربات  کو شامل کرتے ہوئے جوش و خروش سے  ، اس مقابلے میں حصہ لیا۔  ان فلموں کے اعتراف کے لئے  تین زمروں کے تحت کل 34 شرکاء کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مقابلہ جیتنے والوں کو نقد انعام اور اعتراف کا سرٹیفکیٹ ملے گا۔ پہلا انعام 25,000  روپئے نقد ، دوسرا انعام 20,000  روپئے نقد اور تیسرا انعام 12,500  روپئے نقد پر مشتمل ہے ۔ جیتنے والوں کے نام پی ایم اے وائی – یو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے  گئے ہیں۔

image0036T8Y.jpg

اس موقع پر ڈیش بورڈ  پر پی ایم اے وائی – یو فیلڈ انسپیکشن ماڈیول کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس کا مقصد صرف ایک موبائل فون کی مدد سے فیض کنندگان کے ذریعہ پی ایم اے وائی – یو پروجیکٹ سائٹس / مکانات کی تعمیر کا معائنہ کرنے میں  ، اُن کی مدد کرنا ہے۔ ماڈیول کو وزارت، مرکزی نوڈل ایجنسیاں، پی ایم یو ممبران، ریاستی عہدیداروں اور متعلقہ ایس ایل ٹی سی ایس / سی ایل ٹی سی ایس کا عملہ استعمال کر سکتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری نے کہا کہ پی ایم اے وائی – یو کے نفاذ کے سات سالوں میں، مشن سے منسلک ہر فرد کی جانب سے کی گئی ٹھوس کوششوں کے ساتھ بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور کچھ کو مزید پورا کرنا ہے۔ جناب جوشی نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ سب کے لئے مکانات کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں تعمیراتی کام کو تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ سب مل کر کام کریں گے اور ہدف حاصل کر لیں گے۔

عزت مآب وزیر اعظم کے ’ سب کے لئے مکان ‘کے ویژن کے خطوط پر  8.31 لاکھ کروڑ  روپئے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ پی ایم اے وائی – یو نے اب تک 122.69 لاکھ  مکانوں کو منظوری دی ہے، جن میں سے 1 کروڑ سے زیادہ مکانوں کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اور 61  لاکھ سے زیادہ  مکانات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فیض کنندگان کو دے دیئے گئے ہیں ۔ پی ایم اے وائی – یو کے تحت تعمیراتی کاموں کی وجہ سے 423 لاکھ ایم ٹی سیمنٹ اور 96 لاکھ ایم ٹی اسٹیل استعمال ہو چکا ہے  ، جب کہ  239 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

گزرتے ہوئے سالوں میں، وزارت کی طرف سے بھارت کے شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے مختلف تکنیکی اور اصلاحی اقدامات کئے گئے ہیں۔ گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج انڈیا  ( جی ایچ ٹی سی – انڈیا )  کے تحت چھ لائٹ ہاؤس پروجیکٹس ( ایل ایچ پی ایس )  ایک ایسا اقدام ہے ، جو عالمی سطح پر پائیدار، ماحول دوست اور آفات  میں بر قرار رہنے والی  دستیاب تعمیراتی ٹیکنالوجیز کو فروغ دے رہا ہے  تاکہ سستے مکانات میں ایک مثالی تبدیلی کو ممکن بنایا جا سکے۔ ایل ایچ پی ایس ، مکانوں کی تعمیر کے سیکٹر میں نئے دور کی بہترین متبادل عالمی ٹیکنالوجی  کو اجاگر کرتا ہے ۔ چنئی میں پروجیکٹ ہر لحاظ سے مکمل ہو چکا ہے  ، جس کا  افتتاح 26 مئی  ، 2022 ء کو وزیر اعظم نے کیا تھا۔ ایل ایچ پی ایس سردست راجکوٹ، اندور، لکھنؤ، رانچی اور اگرتلہ میں  بنائے جا رہے ہیں ۔

image0048ZMY.jpg

ایم او ایچ یو اے نے افورڈیبل رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکس ( اے آر ایچ سی ایس )  کا  بھی آغاز کیا ہے، جو پی ایم اے وائی – یو کے تحت شہری مہاجرین/غریبوں کے لئے ایک ذیلی اسکیم ہے۔ ماڈل 1 کے تحت، چندی گڑھ، گجرات (احمد آباد، راجکوٹ اور سورت)، راجستھان (چتور گڑھ) اور جموں میں کل 5,478 موجودہ سرکاری فنڈ سے خالی مکانات کو اے آر ایچ سی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ گجرات، ہماچل پردیش، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں 7,483 خالی مکانات کو اے آر ایچ سی میں تبدیل کرنے  کا عمل شروع کیا جا چکا ہے ۔ ماڈل 2 کے تحت، 178.28 کروڑ روپئے  کے ٹی آئی جی کے ساتھ 80,273 نئے اے آر ایچ سی یونٹس کو سرکاری/نجی اداروں کے ذریعے تعمیر کے لئے منظوری د ی گئی ہے۔  اس دوران ، تمل ناڈو کے سری پرمبدور میں 22,689 نئے اے آر ایچ سی یونٹس کی تعمیر جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 6881



(Release ID: 1836887) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Marathi