پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

او این جی سی ودیش نے کولمبیا میں نئی ​​دریافت کا اعلان کیا

Posted On: 23 JUN 2022 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/جون 2022 ۔ او این جی سی ودیش لمیٹڈ (او وی ایل)، جو بھارت کی قومی آئل کمپنی  آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) کی مکمل ملکیت والی ذیلی اور بیرون ملک شاخ ہے، نے سی پی او- 5 بلاک ، للانوس بیسن، کولمبیا میں حال ہی میں کھودے گئے کنویں، اوراکا-9 میں تیل کی دریافت کی ہے۔ کنواں، اوراکا-9 کو 20 اپریل 2022 کو اسپڈ (معمولی اور ہلکی پھلکی کھدائی) کیا گیا تھا اور 10956 فٹ کی ہدف شدہ گہرائی (ٹارگیٹ ڈیتھ – ٹی ڈی) کے لیے ڈرل کیا گیا تھا، جس میں 10201 فٹ  سے 10218 فٹ کی گہرائی میں 17 فٹ موٹی تیل والی ریت کا سامنا ہوا تھا۔ الیکٹریکل سب مرسیبل پمپ (ای ایس پی) کے ذریعے ابتدائی جانچ کے دوران تقریباً 40 سے 50 فیصد ڈبلیو / سی اور 16 ڈگری اے پی آئی آئل کے ساتھ 600 بلین بیرل (بی بی ایل) یومیہ کی شرح سے سیال کا بہاؤ ہوا ۔اس کنویں میں زیریں میراڈور میں تیل کی دریافت نے بلاک کے شمالی حصے میں مزید تلاش کے لیے نئے علاقے کھولے ہیں۔

او این جی سی ودیش نے اس سے قبل بالترتیب 2017 اور 2018 میں بلاک میں ماریپوسا اور انڈیکو فیلڈز میں زیریں ریت میں کمرشیل آئل کی دریافت کی، جو فی الحال تجارتی طور پر 20,000 بلین بیرل تیل کی یومیہ پیدا کررہے ہیں۔

بلاک سی پی یو- 5 کولمبیا کے 2008 کے بڈ راؤنڈ میں او این جی سی ودیش لمیٹڈ کو دیا گیا تھا۔ او این جی سی ودیش کے پاس آپریٹر شپ کے ساتھ بلاک میں 70 فیصد پارٹیسپیٹنگ انٹریسٹ (پی آئی) ہے، باقی 30 فیصد حصہ شراکت دار جیوپارک کے پاس ہے۔ او این جی سی ودیش کی کولمبیا میں تیل اور گیس کے شعبے میں نمایاں موجودگی ہے، جس کے پاس ملک میں تین دیگر ایکسپلوریٹری بلاک اور تیل پیدا کرنے والی کمپنی مانسروور اِنرجی کولمبیا لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) کی مشترکہ ملکیت ہے۔ کنویں اوراکا-9 کے ساتھ بلاک میں ایک نئے پلے میں تیل کی دریافت، او این جی سی ودیش کی تکنیکی اور آپریشنل صلاحیت کا اعادہ کرتی ہے اور کولمبیا میں وسیع تلاش اور کھدائی کی مہم کی سمت میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6833



(Release ID: 1836569) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi