سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام  کے سونیت پور میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جن کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے‘سماجک ادھیکاریتا شیور’ کا انعقاد

Posted On: 20 JUN 2022 5:18PM by PIB Delhi

حکومت  ہند  کی  سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کی وزارت کی   اے  ڈی آئی  پی  اسکیم کے تحت ‘دیویانگ جن’ کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک ‘سماجک ادھیکاریتا شیور’  کا انعقاد معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی  ای پی ڈبلیو  ڈی ) کی طرف  سے  اے  ایل آئی ایم سی او  اور ضلع  سونیت پور انتظامیہ  کے تعاون  سے  آج آسام  کے   ضلع  سونیت پور میں کالاگورو سنگیت مہا ودیالیہ، تیز پور میں  کیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KMP7.jpg

محترمہ پرتیما بھومک، مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، تقریب کے مہمان خصوصی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیمپ کا  ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔  جناب  اشوک سنگھل، ہاؤسنگ اور شہری امور، آبپاشی، حکومت آسام، جناب پلّب لوچن داس، رکن  پارلیمنٹ، تیز پور حلقہ اور جناب پرتھوی راج رابھا، ایم ایل اے، تیز پور نے سونیت پور ضلع، آسام میں تقریب کے مرکزی مقام پر ذاتی طور پر شرکت کی۔

مختلف زمروں کے کل 3445  امداد  اور معاون آلات جن کی مالیت 199.60  لاکھ  روپے ہے، 1808 شناخت  شدہ  دیویانگ  جنوں ، جن کی تشخیص  ضلع  سونیت پور کے  مختلف  مقامات  میں   اے  ایل آئی ایم سی او کی طرف سے منعقدہ  کیمپوں میں  کی گئی تھی، کو  مرحلہ وار مفت  تقسیم کئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OG5R.jpg

مختلف قسم کے معاون آلات جو شناخت شدہ دیویانگ جن مستحقین جو بلاک سطح پر تشخیصی کیمپوں کے دوران رجسٹرڈ تھے، میں مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے ، جس میں  154 موٹر والی ٹرائی سائیکل،  231  ٹرائی سائیکل،  429  وہیل چیئرز ، 832 بیساکھیاں، 140 واکنگ اسٹکس، 127 رولیٹرس،  60 اسمارٹ فون، 183 اسمارٹ چھڑی،  26  بریل کٹ،  08  بریل سلیٹ،  02  چھڑی،  110 سی پی چیئر،  278 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ،  05  اے  ڈی ایل کٹ (جذام کے لئے)، سیل فون کے ساتھ  اور  825 سماعت کی امداد شامل ہیں۔

کیمپوں کا انعقاد معذور افراد کی مدد کی اسکیم (اے ڈی آئی پی ) برائے امداد/آلات کی خریداری/فٹنگ کے لیے کیا جاتا ہے۔ (اے ڈی آئی پی) دیویانگ جنوں کو معاون امداد اور آلات فراہم کرنے کی سب سے مشہور اسکیم میں سے ایک ہے اور اس کا اہتمام مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن  آف انڈیا (اے  ایل آئی ایم سی او) نے کیا ہے، جو کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ایک عوامی شعبے کے ادارے  کی حیثیت سے ریاستوں اور اضلاع  کے حکام کے ساتھ مل کر اے ڈی آئی پی  اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر شناخت کیا گیا  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00305EG.jpg

جناب  دیبا کمار مشرا  نائب  کشمنر بسوا ناتھ  ضلع  اور  اے ایل آئی ایم  سی او  کے  سینئر افسران  بھی اس تقریب کے دوران موجود رہیں گے۔

مذکورہ ایونٹ کا یوٹیوب لنک درج ذیل ہے:-

https://youtu.be/Ac5vYzTHm-Q

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  ا ک- ق ر)

U-6816


(Release ID: 1836449)
Read this release in: English