پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزراء نے انڈین آئل کے سوریہ نوتن انڈور سولر کوکنگ سسٹم کا مشاہدہ کیا

Posted On: 22 JUN 2022 5:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے 25 ستمبر 2017 کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے افسران سے اپنے خطاب میں ہمارے کچن کوبجلی فراہم کرنے کےلیے ایک قابل عمل شمسی حل کو فروغ دینے کا  جو چیلنج اورتحریک دی تھی  اسی کے  مطابق انڈین آئل اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت  نے ایک دیسی سولر کک ٹاپ ’’ سوریہ نوتن‘‘ تیار کیا ہے۔

سوریہ نوتن کا آج پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی  وزیر جناب ہردیپ پوری کی رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر  مرکزی وزیر دیہی ترقی اور پنچایتی راج جناب گری راج سنگھ کی موجودگی میں ،  کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور، اتر پردیش کے وزیر خزانہ اور پارلیمانی امور جناب سریش کھنہ، انڈین آئل کے چیئرمین جناب شری  کانت مادھو ویدیہ،  اور انڈین آئل کے ڈائریکٹر (آر اینڈ ڈی)، ڈاکٹر ایس ایس وی رام کمار، سینئر افسران  اور میڈیا برادری کے سرکردہ اراکین موجود تھے ۔

سوریہ نوتن سولر کک ٹاپ پر پکا ہوا کھانا مہمانوں کو پیش کیا گیا۔

نمایاں خصوصیات:

  • سوریا نوتن ایک اسٹیشنری، ریچارج ایبل، اور ہمیشہ کچن سے منسلک انڈور سولر کوکنگ ہے۔
  • یہ ایک پیٹنٹ شدہ پروڈکٹ ہے جسےانڈین آئل  آر اینڈ ڈی سنٹر، فرید آباد نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
  • یہ سورج کے ذریعے چارجنگ  کے دوران آن لائن کوکنگ موڈ فراہم  کرتا ہے جو سسٹم کی کارکردگی کوبڑھاتا ہے اور سورج سے توانائی کے زیادہ استعمال کو یقینی بناتا ہے۔
  • یہ ہائبرڈ موڈ پر کام کرتا ہے (یعنی شمسی اور معاون توانائی کے ذرائع دونوں پر بیک وقت کام کر سکتا ہے) جو سوریہ نوتن کو تمام موسمی حالات کے لیے ایک قابل اعتماد کھانا پکانے کا حل بناتا ہے۔
  • سوریا نوتن کا انسولیشن  ڈیزائن ریڈی ایٹیو اور کنڈکٹیو حرارت کے نقصانات کو کم کرتا ہے۔
  • سوریا نوتن تین مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے: سوریا نوتن کا پریمیم ماڈل (ناشتہ + دوپہر کا کھانا + رات کا کھانا) چار افراد پر مشتمل  خاندان کے لیے تمام کھانا پکا سکتا ہے۔
  • ابتدامیں ، بنیادی  ماڈل کے لیے پروڈکٹ کی قیمت تقریباً 12,000 روپے ہے، اور ٹاپ ماڈل کے لیے 23,000روپئے ہے ۔تاہم، پروڈکشن زیادہ  ہونے  کے ساتھ لاگت میں کافی حد تک کمی متوقع ہے۔ ٹاپ ماڈل کے لیے 12,000-14,000روپئے ،6سے 8 ایل پی جی سلنڈر کی سالانہ کھپت کو فرض کرتے ہوئے،خریدارپہلے ایک سے دوسال میں ہی اس پروڈکٹ پر ہوئے خرچ کو پوراکرسکتے ہیں ۔
  • سوریا نوتن کو سبھی  موسم اور سیزن  میں استعمال کیا جا سکتا ہے بشمول جب سورج طویل عرصے تک یا مسلسل کئی دنوں تک دستیاب نہ ہو، جیسے ما نسون اور شدید سردیوں میں۔
  • کسی بھی انڈور  آلات میں درکار تمام حفاظتی پہلو سوریہ نوتن میں موجود ہیں۔
  • سوریہ نوتن ایک کم دیکھ بھال والا سسٹم  ہے اور یہ  پروڈکٹ کافی عرصہ تک چلے گا
  • سوریہ نوتن ایک ماڈیولر سسٹم ہے اور اسے ضرورت کے مطابق مختلف سائز میں ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔
  • مندرجہ بالا خصوصیات کے ساتھ، ’’ آتم نر بھر ہوتے  بھارت کی نئی اڑان سوریہ نوتن بنے گا کچن کی نئی پہچان‘‘۔

سوریا نوتن ہماری توانائی کی سکیورٹی  کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ بھارت  اس وقت اپنی ایل پی جی ضروریات کا 50فیصد درآمد کرتا ہے۔ یہ بھارت  کےسی او2 کے اخراج کو بھی کافی حد تک کم کرتا ہے اور ہمارے شہریوں کو قدرتی  ایندھن کی اونچی  بین الاقوامی قیمتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

’سوریہ نوتن‘  توانائی کے موجودہ عالمی بحران میں وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات کی  پیروی کرتا ہے، بشمول ایتھنول کی ملاوٹ کو 20 فیصد تک بڑھانا، ایس اے ٹی اے ٹی اسکیم کے تحت کمپریسڈ بائیو گیس کی خریداری کی قیمت 45 روپے فی کلوگرام سے 54 روپےفی کلوگرام کرنا ، ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کے تحت رقبہ کو موجودہ7سے 8 فیصد سے بڑھا کر 15فیصد جغرافیائی رقبہ تک لے جانا اور ہماری ریفائنریز میں گرین ہائیڈروجن مشن کو شدت کے ساتھ آگے بڑھانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001255W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LYRU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DTID.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MTY1.jpg

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 6792)

 


(Release ID: 1836321) Visitor Counter : 219


Read this release in: English , Marathi , Hindi