مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں ٹیلی کام اور  نیٹ ورکنگ پروڈکٹس ،مینو فیکچرنگ کے فروغ کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کے تحت ڈیزائن پر مبنی مینو فیکچرنگ


ایک فیصد سے زیادہ کی موجودہ ترغیبی شرحوں کی اضافی مراعاتی شرح کے ساتھ ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کی سہولت کے لئے پی ایل آئی اسکیم میں ترمیم کی گئی ہے

اضافی ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس اہل مصنوعات کی فہرست میں شامل کی گئیں

ٹیلی کام پی ایل آئی اسکیم میں ایک سال تک کا اضافہ  کیا گیا

چار ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ترغیبات کے لئے 21 جون 2022 سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں

Posted On: 20 JUN 2022 5:08PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمہ (ڈی او ٹی ) نے 12195 کروڑ روپے کے مالی تخمینے کے ساتھ 24 فروری 2021 کو پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم پی ایل آئی کو نوٹیفائی کیا ہے۔  8 گھریلو اور 7 عالمی کمپنیوں  سمیت کل 31 کمپنیوں کو جن میں 16 ایم ایس ایم ایز ،اور15 غیر ایم ایس ایم ایز شامل ہیں، 14 اکتوبر 2021 کو منظوری دی گئی تھی۔

5جی کے لئے ایک مضبوط ایکو سسٹم بنانے کے مقصد سے 2022 -23 کے مرکزی بجٹ نے موجودہ پی ایل آئی اسکیم کے حصہ کے طور پر ڈیزائن پر مبنی مینو فیکچرنگ کے لئے ایک اسکیم شروع کرنے کی تجویز رکھی ہے ۔ شراکت داروں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے واسطے رہنما خطوط میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ اضافی ترغیبی شرحوں کے ساتھ ڈیزائن پر مبنی مینو فیکچرنگ متعارف کرائی جاسکے۔

اس کے علاوہ منتخب کئے گئے پی ایل آئی  ایپلی کینڈس (درخواست دہندگان) سمیت شراکت داروں سے فیڈ بیک کی بنیاد پر ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمہ نے ایک سال تک موجودہ پی ایل آئی اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔موجودہ پی ایل آئی مستفدین کو یہ متبادل پیش کیا جائے گا کہ وہ  ترغیب کے پہلے سال کے طور پر مالی سال 22-2021 کا انتخاب کریں یا مالی سال 23-2022 کا انتخاب کریں۔

ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے شراکت داروں کے مشوروں کی بنیاد پر ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے موجودہ فہرست کے لئے 11 نئے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کے اضافے  کی  بھی منظوری دے دی ہے۔

ڈیزائن پر مبنی مینو فیکچرنگ کے فروغ کے لئے ٹیلی مواصلات کا محکمہ ڈیزائن پر مبنی مینو فیکچرر کے ساتھ ساتھ دیگر سے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔یہ درخواستیں پہلی اپریل 2022 سے شروع ہونے والے پانچ سال کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت ترغیب دستیاب کرانے کے لئے طلب کررہا ہے۔ پہلی اپریل 2022 سے کے بعد سے  اور مالی سال 26-2025 تک ہندوستان میں کامیاب درخواست دہندگان کی طرف سے کی گئی سرمایہ کاری کو اہل مانا جائے گا،بشرطیکہ  کوالیفائنگ انکریمنٹل سالانہ حدود کے ساتھ مشروط ہو۔ یہ اسکیم ایم ایس ایم ای اور غیرایم ایس ایم ای کمپنیوں نیز گھریلو اور عالمی کمپنیوں کے لیے کھلی ہے۔درخواستوں کی شارٹ لسٹنگ کے دوران ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچررز کو دوسرے مینوفیکچررز پر ترجیح دی جائے گی۔ ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کا مقصد بنیادی طور پر ہندوستان میں ٹیلی کام پروڈکٹس کو ڈیزائن کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ یہ ملک میں تحقیق و ترقی پر مبنی مینوفیکچرنگ کو تسلیم کرے گا اور اس کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ عالمی ویلیو چین میں اس کے تعاون کو بڑھایا جا سکے، جیسا کہ ڈیجیٹل کمیونیکیشنز پر قومی پالیسی، 2018 میں تصور کیا گیا ہے۔

درخواست دہندگان کو کم سے کم عالمی ریوینیو ضابطے سے مطمئن کرنا ہوگا جو اسکیم کے تحت اہل ہوگا۔ کمپنی واحد یا کثیر اہل مصنوعات کے لئےسرمایہ کاری کا فیصلہ کرسکتی ہے  ۔ اس اسکیم کے تحت،ایم ایس ایم ایز کے لیے 10 کروڑ روپے اور غیرایم ایس ایم ای درخواست دہندگان کے لیے 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی حد مقرر کی گئی ہے۔ زمین اور عمارت کی قیمت کو سرمایہ کاری میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ اہلیت  کےبنیادی سال (مالی سال 2019-20) میں تیار کردہ سامان کی بڑھتی ہوئی فروخت (ہدف کے حصے کے تحت اسکیم) کے ساتھ مشروط ہوگی۔ ایم ایس ایم ای کے لیے مختص رقم 1000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2500 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

خواہشمند اہل درخواست دہندگان  https://www.pli-telecom.udyamimitra.in.    پر 21 جون 2022 سے اسکیم کے لئے اندراج کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔درخواست کی ونڈو 30 دنوں یعنی 20 جولائی 2022 تک کے لئے کھلی رہے گی۔یہ درخواستیں چار ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک متوازن فنڈ کے لئے طلب کی گئی ہیں۔ اس سے ہندوستان کے لئے 5جی ایکوسسٹم  کو فروغ دینے کے لئے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی مینو فیکچرنگ کو تقویت ملے گی۔

اس سلسلے میں رہنما خطوط میں کی گئی ترامیم الگ الگ طور پر جاری کی گئی ہیں اور یہ ڈی اوٹی کی ویب سائٹ اور https://www.pli-telecom.udyamimitra.in  پر بھی دستیاب ہیں۔

 

***********

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.6774

 


(Release ID: 1836181) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi