ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور میں سیسمولوجیکل آبزرویٹری کا افتتاح کیا


ادھم پور دنیا کے زلزلہ کے نقشے پر ابھر کر آیا، بھارت کا 153 واں زلزلے سے متعلق اسٹیشن بن گیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 JUN 2022 6:18PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ادھم پور آج ارضیاتی سائنسز کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے جدید ترین اپ گریڈ شدہ سیسمولوجیکل آبزرویٹری کی تنصیب کے ساتھ عالمی زلزلہ پیما نقشے پر ابھرا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات جموں و کشمیر کے ادھم پور میں سیسمولوجیکل آبزرویٹری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس افتتاح کے موقع پر ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 8 سالوں کے دوران بھارت نے ملک بھر میں ایسی 70 سے زیادہ آبزرویٹری نصب کی ہیں، جبکہ اس سے قبل 6 دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں صرف 80 آبزرویٹری نصب کی گئی تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-1(2)2Z35.jpg

اس آبزرویٹری کو لوگوں کو وقف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو ترجیح دیکر نیز سائنس کے محکموں کے لیے خاطر خواہ بجٹ مختص کرکے سائنسی پروگراموں پر نئے سرے سے زور دیا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 8-7 سالوں میں جن محکموں کو پہلے اتنی اہمیت نہیں ملتی تھی اب انہیں ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہی ایک شعبہ جسے سامنے لایا گیا ہے وہ شعبہ ارضیاتی سائنسز کا ہے جو پہلے گمنامی میں کام کرتا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس تقریباً 6000 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے اور بھارت واحد ملک ہے جس کے نام پر ایک سمندر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے شاندار ماضی اور روشن مستقبل کی علامت اور میراث ہے جس کی طرف بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

اس لیباریٹری کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ اگلے 5 سالوں میں ریئل ٹائم ڈیٹا مانیٹرنگ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں اس طرح کے مزید 100 سیسمولوجیکل مراکز کھولے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت زلزلہ سے متعلق ترقی اور افہام و تفہیم میں اہم کردار ادا کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-2(2)UMKH.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اودھم پور میں اس پیش رفت کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ادھم پور میں یہ آبزرویٹری زمین کی پرت کی اندرونی سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا کو ریکارڈ کرے گی اور دنیا بھر کے مختلف زلزلے سے متعلق مطالعات کے مراکز کو ڈیٹا فراہم کرے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر زلزلہ زدہ زون میں ہے خاص طور پر جنوبی اور شمالی کشمیر جہاں ایسی آبزرویٹری قائم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ ادھم پور جموں و کشمیر میں تیسرا مقام ہے جہاں اب اس طرح کے زلزلے کے مشاہدات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سمندری وسائل، ساحلی اقدامات اور زلزلے کے مطالعات، مستقبل کے آغاز کے امکانات میں سے ہیں جو ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے پیش کیے ہیں۔

یہاں اس آبزرویٹری کے قیام کے لیے ادھم پور کی خصوصی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ادھم پور ضلع دو سیسمولوجیکل فالٹ لائنوں کے درمیان واقع ہے اور اس طرح یہ زلزلوں سے متعلق اہم ڈیٹا فراہم کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حالیہ برسوں میں شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے رکے ہوئے پروجیکٹوں کو بغیر کسی سیاسی تحفظات کے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ایسے منصوبے جن کے دیرینہ مطالبات تھے، دیگر اہم منصوبوں کے ساتھ ساتھ شروع کیے گئے ہیں، جن کی اگرچہ کوئی مقامی مانگ نہیں تھی لیکن وہ فیصلے اور ماہرین کے مشورے پر مبنی تھے۔

ڈاکٹر سنگھ نے حالیہ برسوں میں ادھم پور میں کئے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات مثلاً میڈیکل کالجوں، انجینئرنگ کالجوں، ڈگری کالجوں کا قیام، ‘‘دریائے دیویکا تخفیف اور تزئین کاری پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی کام’’، پی ایم جی ایس وائی کی ریکارڈ تعداد میں سڑکیں اور پل، شاہراہوں کی تعمیر، ادھم پور میں ریڈیو اسٹیشن کا قیام، پاسپورٹ آفس وغیرہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی گئی ہے جو آنے والے سالوں میں صنعتی شعبوں کو اہمیت دے گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ اس میں ہر شعبے میں اسٹارٹ اپس کو شامل کرنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-3YZOX.jpg

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U:) 6754



(Release ID: 1836111) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi