جل شکتی وزارت
یوگا کے عالمی دن کے موقع پر گنگا کی صفائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) نے‘گھاٹ پر یوگ’ کا اہتمام کیا
گنگا کے طاس کے علاقوں میں 75 سے زیادہ مقامات پر یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا
این ایم سی جی کے ڈی جی نے لوگوں سے دریائے جمنا کی صفائی مہم میں حصہ لینے اور اسے ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی
Posted On:
21 JUN 2022 6:05PM by PIB Delhi
یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر گنگا کی صفائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) نے آج دہلی میں دریائے جمنا پر سگنیچر پل کے گھاٹ پر ’گھاٹ پر یوگ‘ کا اہتمام کیا۔ یہ دریائے گنگا کے تمام گھاٹوں پر ’گھاٹ پر یوگ‘ کرنے کے لیے این ایم سی جی کی خصوصی پہل کا حصہ تھا۔
صبح 6 بجے سے صبح 8 بجے تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کا ایک گروپ، دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) اور میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے عہدیداروں، گنگا وچار منچ کے رضاکاروں، طلباء، بچوں اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس یوگا سیشن کا انعقاد یوگا آچاریہ ڈاکٹر دیاشنکر ودیالنکر، قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، نیویارک کے ذریعے کیا گیا تھا۔
جناب جی اشوک کمار، ڈائریکٹر جنرل، این ایم سی جی، جناب ڈی۔ پی۔ متھوریا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، این ایم سی جی، جناب ستیہ پرکاش وششٹھ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ایڈمن)، این ایم سی جی، جناب ہمانشو بدونی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ایم سی جی اور جناب ایس۔ آر۔ مینا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، این ایم سی جی، جناب بھرت پاٹھک، کنوینر، گنگا وچار منچ نے بھی دہلی میں ’گھاٹ پر یوگ‘ پروگرام میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں اس پروگرام میں 350 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
نمامی گنگے پروگرام کے تحت آج گنگا طاس کی ریاستوں میں 75 سے زیادہ مقامات پر یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سرگرمیاں آزادی کا امرت مہوتسو، ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے جشن کے لیے وقف تھیں۔ یوگا کے ماہرین، گنگا پرہاریس، گنگا مترس، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) کے گنگا دوت، طلباء، ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں، مقامی لوگوں وغیرہ نے دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے کنارے منعقد یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ ان تقریبات کا اہتمام ضلع گنگا کمیٹیوں کے ذریعے کیا گیا تھا، جو این ایم سی جی کی ضلعی سطح کی شاخ ہے، جو گنگا کے طاس میں گنگا سے متعلق سرگرمیوں کو منظم کرنے میں گزشتہ چند مہینوں سے سرگرم ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این ایم سی جی کے ڈی جی، جناب جی اشوک کمار نے کہا کہ 'گھاٹ پر یوگ' اس موقع کی مناسبت سے نمامی گنگے کی پہل ہے اور دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے کنارے مختلف مقامات پر بیک وقت کئی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ یہ کانپور میں نیشنل گنگا کونسل کی میٹنگ میں وزیراعظم کے ذریعہ دیے گئے ارتھ گنگا تصور کے مطابق ہے۔ ارتھ گنگا، نمامی گنگا کے ذریعے اٹھائے گئے منصوبوں کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اقتصادیات کے پل کے ذریعے دریا اور لوگوں کو باہم جوڑنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے گنگا کی معاون ندیوں خصوصاً جمنا ندی کی صفائی نمامی گنگے پروگرام کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونیشن ستون پر 318 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی حال ہی میں شروع کیا جا چکا ہے جبکہ این ایم سی جی کی طرف سے فراہم کردہ مالی امداد سے جمنا ندی پر 3 دیگر اہم ایس ٹی پیز کو دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے، جس میں رتلہ، کونڈلی اور اوکھلا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد دریائے جمنا کے پانی کے معیار میں کافی بہتری آئے گی کیونکہ 1385 ایم ایل ڈی گندا پانی دریا میں جانا بند ہو جائے گا۔ انہوں نے شرکاء کو اس جمنا ندی کی صفائی کی مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دی جو زور پکڑ رہی ہے۔ دہلی میں دریائے جمنا پر صفائی مہم ایک باقاعدہ سرگرمی ہے جس کا اہتمام ہر مہینے کے چوتھے ہفتہ کو این ایم سی جی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U:) 6753
(Release ID: 1836090)
Visitor Counter : 174