ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محنت و روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے رام کی پیڑی ، اجودھیا سےیوگ کے بین الاقوامی دن (آئی  ڈی وائی) تقریب کی قیادت کی


یوگ کے تئیں وزیراعظم مودی نے لوگوں میں  پیدا کیا اجتماعیت اور بیداری کا جذبہ : جناب بھوپندر یادو

رام راج کا مطلب ہے سب کے لیے مساوات  اور راجہ ہو  سیوک : جناب بھوپیندر یادو

یوگ کے دن کے اجتماعی عزم کو بنائیں اپنی معمول کی زندگی کا حصہ: بھوپیندر یادو

روزانہ یوگ  سے بھارت  بنے گا صحت مند اور خود کفیل: جناب بھوپیندر یادو

​​​​​​​یوگ دنیا بھر میں تناؤ، بدامنی اور ہنگامہ کو دور کرسکتا ہے:جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 21 JUN 2022 2:59PM by PIB Delhi

محنت و روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے رام کی پیڑی ، اجودھیا  میں یوگ کےبین الاقوامی دن (آئی  ڈی وائی) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  لوگوں میں یوگ کے تئیں  اجتماعیت اوربیداری کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مقدس مقام اجودھیا کا  سماج اور دنیا میں ایک  باعث تحریک مقام کے طور پر احترام رہا ہے۔ اجودھیا کا پیغام رام راجیہ کا ویژن ہے جس میں سب کے لیے یکساں مواقع ہوں ۔راجہ  عوام کےسیوک کے طور پر کام کرے۔ مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ آج وزیر اعظم کی قیادت میں جدید بھارت ایسے ہی تعمیر کے راستے پرگامزن ہے، جس کا مقصد ہے، پورے ملک میں  سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے تصور کو شرمندہ تعبیر کرنا اور یوگ بھی اسی کا پیغام دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S1IQ.jpg

جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ آج جس طرح سے ہم سبھی جمع ہوکر  یوگ کے تئیں اپنے عقیدے اور اعتمادکا اظہار کر رہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ کے تئیں اگریہ خیال  قوت ارادی میں اس طرح تبدیل ہوجائے کہ یوگ ہماری  روزمرہ کی معمولات زندگی کی بنیاد بن جائے تو  بھارت نہ  صرف صحت مند ہوگا بلکہ خودانحصاری کے خواب کی طرف بھی گامزن ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ یوگ کے ذریعے سے ہم دنیا بھر میں پھیلی کشیدگی، بدامنی اور ہنگامے کو ختم کر سکتے ہیں۔ جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ  دنیا میں  انسان جس طرح سے اپنے تخلیقی مضامین کے ذریعے سماج میں اچھا  تعاون کرسکتا ہے ، سبھی لوگ صحت کا تصور کر سکتے ہیں، اسی طرز زندگی کا نام یوگ ہے۔ مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ یوگ صرف ایک جسمانی ڈسیپلین نہیں ہے۔ یوگ کے جو آٹھ راستے پتنجلی نے بتائے ہیں  - یم، نیم، آسن، پرانایام، پرتیہار، دھارنا، دھیان اور سمادھی۔ یم کے ذریعے ہم اپنے اندر اخلاقیات  کو فروغ دیتے ہیں۔ نیم کے ذریعے خالص روحانی برتاؤ کرتے ہیں، آسن کے ذریعے ان جسمانی سرگرمیوں کو چلاتے ہیں جو ہمارے جسم کو صحت مند رکھتی ہے۔ جناب یادو نے کہا کہ اور جب ہم پرانایام کرتے ہیں تو اپنی سانس کے ذریعہ سے ہم اپنے جسم کے جذبات کو قابو کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CFUF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E0ED.jpg

محنت و روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا  میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نےکہاکہ یوگ زندگی  کی ایک طرززندگی ہے جو سماج کے سبھی طبقوں کے لئے ہے۔ معاشرے کے سبھی  عمر  کے زمرے کے لوگوں کے لئے ہے۔  انہوں نے کہا کہ یوگ اور سوریہ نمسکار کے عمل  سے صحت کو بہتر رکھنے کا عزم نہ صرف ذاتی طور پر  بلکہ سماج کے لئے بھی ضروری ہے۔ یوگ صحت مند رہنے کا منتر ہے۔

*****

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 6738)

 

 

 



(Release ID: 1836050) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi