کوئلے کی وزارت

جناب پرہلاد جوشی نے عالمی ثقافتی مقام ہمپی میں بین الاقوامی یوم یوگ تقریبات کا آغاز کیا


ہزاروں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی

Posted On: 21 JUN 2022 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21/جون 2022 ۔ بین الاقوامی یوم یوگ 2022 کی ملک گیر تقریبات کے حصے کے طور پر، 8 واں بین الاقوامی یوم یوگ، عالمی ورثے کے مقام ایڈوروباسوانا منٹاپا، ہمپی، ضلع وجے نگر، کرناٹک میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے، کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے جسم اور دماغ دونوں کے لیے یوگ کی مشق کے فطری فوائد پر روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یوگ کریں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آٹھواں بین الاقوامی یوم یوگ اہم ہے، کیونکہ یہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں منایا جا رہا ہے اور عالمی برادری کو جوڑ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VUTY.jpg

یوم یوگ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 7000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی، جن میں افسران، ریاستی حکومت کے محکموں، گرام پنچایت، ضلع پریشد، یوگ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے اور اسکول کے بچے شامل ہیں۔ تمام شرکاء کو ٹی شرٹ، کیپ، آیوش محکمہ کی طرف سے شائع کردہ یوگ پاکٹ بک، پینے کا پانی، پمفلٹ اور یوگا میٹ فراہم کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00250OE.jpg

شواس یوگا سمستی، بنگلورو کے شری وچنانند سوامی جی نے یوگا پروٹوکول اور دھیان کی قیادت کی۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم کا خطاب بھی دکھایا گیا۔ یوم یوگ تقریبات کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔

*****

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6752



(Release ID: 1836037) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi