قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے آج یوگا کے عالمی دن کے موقع پر جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع میں یوگا مہوتسو تقریبات کی قیادت کی


یوگا صحت مند رہنے میں ہماری مدد کرتا ہے اور اس پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 21 JUN 2022 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21/جون 2022 ۔ یوگا کے عالمی دن کے موقع پر، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع کے برسا کالج اسٹیڈیم میں یوگا مہوتسو تقریبات کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ULWC.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EZTB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BGBH.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CY4X.jpg

اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر ششی رنجن، پولیس سپرنٹنڈنٹ امن کمار، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نتیش کمار سنگھ، سب ڈویژنل آفیسر سید ریاض احمد، فاریسٹ ڈویژنل آفیسر کلدیپ مینا نے بھی شرکت کی۔ تمام افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں اسکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ ساتھ بزرگوں اور عام لوگوں نے یوگا مشق میں حصہ لیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے کہا کہ ہم آزادی کی 75ویں سال گرہ منا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے آج ملک کے منتخب 75 شہروں میں بین الاقوامی یوم یوگ بڑے پیمانے پر منایا جا رہا ہے، جس میں کھونٹی بھی شامل ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی یوم یوگ نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی منایا جا رہا ہے۔

وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ اس سال بین الاقوامی یوم یوگ کا تھیم ’’یوگا فار ہیومینٹی‘‘ ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نےبین الاقوامی یوم یوگ کو مزید بامقصد بنانے کے لیے ایک تھیم ترتیب دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یوگ ہمیں صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے اور اس پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر ضلع ہیڈکوارٹر کے علاوہ دیگر دیہی اور قصبہ جاتی علاقوں میں بھی کامن یوگا پروٹوکول کا اہتمام کیا گیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6747



(Release ID: 1835986) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Punjabi