امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب اجے کمار مشرا نے کارگل میں یوگا 2022 کے عالمی دن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی
Posted On:
21 JUN 2022 4:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جون 2022:
یوم یوگا 2022 کے موقع پر داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج لداخ کے کارگل میں یوگا تقریب میں مرکزی علاقہ لداخ کے عہدیداروں، دیگر معززین اور طلبہ کے ساتھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
جناب اجے کمار مشرا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارگل میں یوم یوگا منانا ان کے لیے کا اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے ملک کی ترقی میں لداخ کے عوام کے کردار اور تعاون کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یوگا کو سب کو اپنانا چاہیے۔
جناب اجے کمار مشرا نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے یوگا کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے تسلیم کیا اور اپنایا ہے۔ ان کوششوں کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کروڑوں لوگ یوگا کے عالمی دن کے موقع پر حصہ لے رہے ہیں۔
***
U. No. 6743
(ش ح - ع ا- ع ر)
(Release ID: 1835978)
Visitor Counter : 165