پنچایتی راج کی وزارت
شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر، سری نگر، جموں و کشمیر میں پنچایتی راج کی وزارت کی جانب سے آٹھواں عالمی یوم یوگا جوش و خروش سے منایا گیا
جناب منوج سنہا، ایل جی، جموں و کشمیر اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب موریشور پاٹل نے تقریبات کی قیادت کی
Posted On:
21 JUN 2022 4:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جون 2022:
حکومت ہند نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) سری نگر، جموں و کشمیر میں آٹھویں عالمی یوم یوگا کے موقع پر آج بڑے پیمانے پر یوگا ڈیمو کا انعقاد کیا گیا جو حکومت ہند کی جانب سے منتخبہ 75 قومی سطح کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے۔ ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال، 8 یوگا کے عالمی دن کا ایڈیشن "یوگا برائے انسانیت" کے موضوع پر منایا گیا۔
اس تقریب کا افتتاح جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے ممتاز معززین اور بڑی تعداد میں شرکا، یوگا کے شوقین افراد اور مقامی باشندوں کی موجودگی میں چراغ روشن کرنے کے ساتھ کیا۔ جموں و کشمیر حکومت کے چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا، پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری جناب نتیشور سنگھ پنچایتی راج کی وزارت کی اقتصادی مشیر جناب (ڈاکٹر) بجیا کمار بہیرا، دیہی ترقی کے محکمے اور پنچایتی راج کی کمشنر/سکریٹری محترمہ مندیپ کور نیز جموں و کشمیر کی حکومت اور مرکزی حکومت اور حکومت جموں و کشمیر کے دیگر سینئر افسران نے اپنی شرکت سے اس موقع کو یادگار بنادیا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے روزمرہ زندگی میں یوگا کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے ہر شعبے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یوگا پر عمل کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے شرکا کو مشورہ دیا کہ وہ کام پر پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے آرام کرنے اور خود کو دوبارہ تازہ دم کرنے کے لیے دن کے وقت یوگا بریک لیں۔ انھوں نے دنیا بھر میں کوویڈ-19 وبا کے خلاف اجتماعی جنگ کے دوران عالمی قبولیت کی بڑھتی ہوئی سطح کا حوالہ دیا۔ جناب سنہا نے یوگا کے عالمی دن کو عوامی تحریک بنانے کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہند کی کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایتی راج کی وزارت کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس تقریب کا انعقاد۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ڈی وائی 2022 تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مقامی ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر پیرا ملٹری فورسز، رضاکاروں کی کوششوں اور تعاون کی بھی ستائش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے تمام شرکا کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور سب سے اپیل کی کہ وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی صحت اور بہبود کے لیے باقاعدگی سے یوگا کو اپنائیں اور مشق کریں۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وادی کشمیر کے تاریخی شہر سری نگر میں عالمی شہرت یافتہ اور خوبصورت ڈل جھیل، جسے جنت ارضی کہا جاتا ہے، کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی میں ہلکی بارش کے باوجود یوگا کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی۔
اس سے قبل جموں و کشمیر حکومت کی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کی کمشنر/سکریٹری محترمہ مندیپ کور نے اس موقع پر استقبالیہ خطاب کیا۔ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقہ کے مختلف حصوں سے آئے شرکا اور یوگا کے شوقین افراد سے معززین نے خطاب کیا۔ جموں و کشمیر کی حکومت کے چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا نے روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر زور دیا اور سب سے درخواست کی کہ وہ یوگا کو روزمرہ کے معمولات کا لازمی حصہ بنائیں۔
یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کے دوران میسورو پیلس گراؤنڈ، میسورو، کرناٹک سے وزیر اعظم کے خطاب کی بلا روک ٹوک لائیو اسٹریمنگ اور اسکریننگ کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر تمام معززین اور شرکا نے وزیر اعظم کا خطاب سنا۔
مشترکہ یوگا پروٹوکول کے مطابق بڑے پیمانے پر یوگا مظاہرہ اس مقام پر ماسٹر یوگا ٹرینر ڈاکٹر روحی تبسم نے کیا اور تمام شرکا نے آئی ڈی وائی 2022 کے موقع پر 45 منٹ کے یوگا سیشن میں شرکت کی۔
پنچایتی راج کی وزارت نے جموں و کشمیر حکومت خصوصاً دیہی ترقی کے محکمے اور پنچایتی راج اور آیوش کے ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی اور اشتراک سے آئی ڈی وائی-2022 کا انعقاد کیا۔ حکومت ہند کی وزارت آیوش نے سی سی یو ایم کے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کو آئی ڈی وائی-2022 تقریب کے انعقاد کے لیے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کوآرڈِ نیٹ کیا تھا۔
سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں آئی ڈی وائی 2022 کی تقریبات میں مختلف تنظیموں کے تقریباً 1200 شرکا نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹوریٹ آف آیوش اور یونانی کالج کے تقریباً 250 شرکا؛ آر ای آر ای ایم سے 50 شرکا ؛ آر ڈی ڈی (پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور عہدیدار) سے 550 شرکا ؛ نوجوانوں اور کھیلوں کے محکمے سے 50 شرکا ؛ ایس کے یو اے ایس ٹی سے 40 شرکا ؛ بی ایس ایف سے 50 شرکا ؛ سی آر پی ایف سے 100 شرکا ؛ بی ایم او سے 15 شرکا ؛ اسکاؤٹس سے 50 شرکا ؛ سی ایم او سے 15 شرکا ؛ این ایچ ایم سے 50 شرکا شریک ہوئے نیز مقامی باشندے بھی شامل تقریب ہوئے۔
***
U. No. 6745
(ش ح - ع ا- ع ر)
(Release ID: 1835970)
Visitor Counter : 151