صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ -19 سے بچاؤ والی خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو193.53 کروڑ سے زیادہ ویکسین خوراک فراہم کی گئیں
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 12.53کروڑ سے زیادہ بچے ہوئے اور غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں
Posted On:
21 JUN 2022 9:18AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبند ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 16جنوری 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی ہمہ گیری کے نئے مرحلے کاآغاز21 جون 2021 سے کیاگیاتھا۔ اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکے اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75 فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔
ویکسین کی خوراکیں
|
(21،جون2022کے مطابق)
|
فراہم کی گئی خوراکیں
|
1,93,53,58,865
|
بچی ہوئی خوراکیں
|
12,53,13,640
|
حکومت ہند نے (با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو193.53کروڑ کے قریب (1,93,53,58,865) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جاچکی ہیں۔
مزید برآں 12.53 کروڑ(12,53,13,640) سے زیادہ بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں، جن کو ا بھی استعمال کیاجانا ہے۔
***************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6705
(Release ID: 1835747)
Visitor Counter : 147