قانون اور انصاف کی وزارت
محکمہ انصاف میں یوگا کا عالمی دن، 2022 منایا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 JUN 2022 7:46PM by PIB Delhi
اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن ”آزادی کا امرت مہوتسو“ سال میں منایا جا رہا ہے جس کے لیے آیوش کی وزارت نے پورے ہندوستان میں 75 مشہور مقامات پر یوگا کا بین الاقوامی دن (IDY) منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے عالمی پیمانے پر ہندوستان کی برانڈنگ میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم کرناٹک کے میسورو سے پروگرام کی قیادت کریں گے۔
وزارت قانون و انصاف، محکمہ انصاف، تاریخی عمارت جیسلمیر ہاؤس میں واقع اپنے احاطے میں یوگا کا عالمی دن منائے گا۔
یہ محکمہ سپریم کورٹ آف انڈیا، تمام 25 ہائی کورٹس اور ملک بھر کے ضلع اور ماتحت عدالت کے احاطے میں یوگا کے بین الاقوامی دن، 2022 کے ہموار انعقاد کے لیے عدلیہ کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا اور ہائی کورٹس جو منفرد طرز تعمیر کے ساتھ مشہور عمارتوں میں واقع ہیں اس موقع کی شان میں اضافہ کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن (IDY) قرار دینے کا ایک تاریخی فیصلہ کیا۔ یوگا کی یہ دنیا بھر میں قبولیت ہمارے ملک کے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ یوگا ہمارے ملک کے ثقافتی اور روحانی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔
اس سال آئی ڈی وائی 2022 کا تھیم ”یوگا فار ہیومینٹی“ ہے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کووڈ-19 عالمی وبا کے عروج کے دوران یوگا نے انسانیت کی تکالیف کو دور کرنے اور کووڈ کے بعد کے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں بھی لوگوں کی خدمت کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 6703
(ریلیز آئی ڈی: 1835717)
وزیٹر کاؤنٹر : 181