ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت ، روزگار، ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو 21جون 2022ء کو رام کی پیڑی، ایودھیا سے عالمی یوگا دن (آئی ڈی وائی)تقریبات کی قیادت کریں گے


’رام کی پیڑی‘عالمی یوگا دن کے 8ویں ایڈیشن کے ملک گیر سطح پر منانے کے لئے منتخب کئے گئے 75باوقار مقامات میں سے ایک ہے

Posted On: 20 JUN 2022 2:58PM by PIB Delhi

 نئی دہلی:20؍جون2022:

8ویں عالمی یوگا دن (آئی ڈی وائی)کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کرناٹک کے میسوروپیلیس ، میسورسے یوگا دن پروگرام کی قیادت کریں گے۔وزیر اعظم کے خطاب کو ڈی ڈی نیشنل اور دیگر ڈی ڈی چینلوں پر صبح 6:40سے 7:00بجے تک براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ملک آزادی کے 75ویں سال کا جشن منا رہا ہے، اس لئے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے عین مطابق 75باوقار مقامات کا عالمی یوگا دن کے 8ویں ایڈیشن کے تعلق سے پروگرام منعقد کرنے کے لئے انتخاب کیاگیا ہے۔ایودھیا کی رام کی پیڑی بھی ایسے مقامات میں شامل ہیں۔

محنت،روزگار،ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو 21جون 2022ء کو ایودھیا سے یوگا  تقریب کی قیادت کریں گے۔اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ بھی اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

عالمی یوگا دن اپنے باوقار مقامات کی نمائش کرتے ہوئے ’عالمی سطح پر برانڈ انڈیا‘کے بارے میں بھی توجہ مرکوز کرے گا۔ عالمی یوگا دن منانا روایتی طور سے بنائے گئے 45منٹ کے پروٹوکال، یعنی عام یوگا پروٹوکال(سی وائی پی)کے تال میل کے ساتھ اجتماعی یوگا کارکردگی پر مبنی ہے۔

پہلا عالمی یوگا دن 21جون 2015ء کو منایا گیا تھا۔ دسمبر 2014ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے)کی عالمی یوگا دن کی تجویز وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی پہل پر آئی تھی،جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا۔سال 205ء سے عالمی یوگا دن پوری دنیا میں صحت کے لئے ایک عوامی تحریک کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6684) 


(Release ID: 1835688) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Tamil