وزارت دفاع

ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ کے ملٹری کالج میں بھارت کا 5 جی ٹیسٹ بیڈ قائم کیا جائے گا

Posted On: 20 JUN 2022 7:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جون، 2022/ ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ کے ملٹری کالج میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس  کےساتھ مل کر ایک بھارتی فائیو جی ٹیسٹ بیڈ قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چنئی میں آج ایک تقریب میں ان دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ ٹیسٹ بیڈ سے بھارتی فوج کو اپنے استعمال کے لیے خاص طور پر سرحدی علاقوں میں فائیو جی ٹکنالوجی میں مدد ملے گی۔

اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے سے مختلف قسم کے نظام کو اپنانے ، عمدہ ٹکنالوجی کے استعمال والے آلات اور مصنوعی ذہانت پر مبنی الگوریدم کو ہماری مسلح فوجوں کی صلاحیت میں اضافے کو ایک رفتار ملے گی۔ اس سے اشتراک پر مبنی اور باہمی تعاون پر مبنی تحقیق کو فروغ حاصل ہوگا اور نئی ٹکنالوجی تیار کرنے سے متعلق تبادلۂ خیال میں آسانی ہوگی۔ اس سے طلبا ، اساتذہ اور سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ فائیو جی مواصلات کے شعبے میں اور اس سے فوجی کاموں میں استعمال کیے جانے کے میدان میں تحقیق کے لیے آسانی فراہم ہوگی۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6697



(Release ID: 1835685) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi