وزارت خزانہ

آمدنی ٹیکس کے محکمے نے تمل ناڈو میں چھاپے مارے

Posted On: 20 JUN 2022 4:13PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس کے محکمے نے 15.06.2022 کو چنئی کے ایک سرکردہ صنعتی گروپ پر چھاپہ مارا اور ضبطی کی کارروائیاں کیں۔ یہ گروپ ہندوستان میں تیار کی جانے والی غیر ملکی شراب، لاجسٹکس، مہمان نوازی، تفریح ​​وغیرہ کے کاروبار میں مصروف تھا۔ تلاشی کی کارروائیاں چنئی، ولوپورم، پڈوچیری، کوئمبٹور اور حیدرآباد میں واقع 40 سے زائد مقامات پر کی گئیں۔

تلاشی کے دوران متعدد غیرقانونی دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لئے گئے۔ ان شواہد کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیر جائزہ گروپ نے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی ہے جو 400 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ چوری مختلف کاروباروں کے اکاؤنٹس کی کتابوں میں غیر حقیقی خریداری کے بلوں کو ڈیبٹ کرکے  کی گئی ہے۔ غیر حقیقی خریداری کے یہ بل یا تو گروپ نے ریگولر میٹریل سپلائرز سے یا جگہ فراہم  کرنے والوں سے حاصل کئے گئے تھے۔ ضبط شدہ شواہد یکجا کرنے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مال فراہم کرنے والوں کو چیک کے ذریعے کی گئی ادائیگیاں ماورائے حساب سرمایہ کاری اور دیگر مقاصد کے لئے نقد رقم کی صورت میں واپس مل جاتی  رہیں۔

یہ گروپ ہندوستان سے اپنے کئی بین الاقوامی ہوٹلوں کی پسِ پردہ کارروائیوں کو بھی کنٹرول کرتا رہا ہے۔

اب تک کی تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں  3 کروڑ روپئے کی ایسی نقدی ضبط کی گئی ہے جس کا کہیں کوئی حساب کتاب نہیں۔ ساتھ ہی 2.5 کروڑ روپے کی مالیت کے بے حساب طلائی زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

*****

U.No:6686

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1835609) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Tamil