اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

عازمین حج کا 410 کا پہلا بیچ ممبئی سے ر وانہ


مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ حج 2022 بہت سی اصلاحات کے ساتھ   خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے

حج کی 19 پروازیں ممبئی سے روانہ ہوں گی جس میں تقریباً 8000 عازمین حج شامل ہوں گے

سن 2022 میں ہندوستان کی عازمین حج میں سے 50 فیصد خواتین ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 JUN 2022 2:12PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج حج 2022 کے پہلے بیچ کو چھترپتی  شیوا جی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈّہ، ممبئی سے روانہ ہوا۔ مجموعی طور پر 410 عازمین حج، ممبئی کے روانگی کے پوائنٹ سے پہلے بیچ میں حج کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ ان میں 207 مرد اور 203 خواتین عازمین حج  شامل ہیں۔ ممبئی کے روانگی کے پوائنٹ سے 19 پروازوں کے ذریعے تقریباً 8000 عازمین حج ، حج 2022 کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Haj1.JPEGD1FM.png

انھوں نے اُن کے لیے کامیابی سے حج کرنے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ کہ  ہندوستان کے عازمین حج  کو پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کرنی چاہئے اور یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ انسانیت تمام طرح کے بحرانوں سے محفوظ رہے‘‘۔

جناب نقوی نے یہ بھی کہا کہ حکومت سعودی عربیہ کے حکام اور نمائندگان ہندوستان سے آنے والے عازمین حج سے اچھے برتاؤ کی ہمیشہ ستائش کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ وہ ہندوستانی مسلمان جو حج 2022 کے لیے جارہے ہیں وہ اس اعتماد کو بحال رکھیں گے۔ انھوں نے ایسے نازک دور میں  ہندوستان کو معاونت فراہم کرنے کے لیے سعودی عربیہ کی قونصل جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے کہا ’’سعودی عربیہ نے اس سال ہندوستان سے عازمین حج کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو حج کے فرائض ادا کرنے کی اجازت دی ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Haj2.JPEGDY1X.png

جناب نقوی نے کہا کہ دو سال بعد، ڈیجیٹل صحت کارڈ، ’’ای-مسیحا‘‘ صحت کی سہولت اور ’’ای-سامان کی پری ٹیگنگ‘‘ سمیت بہت سی ایسی آن لائن / ڈیجیٹل سہولیات تمام عازمین حج کو فراہم کی جارہی ہیں جن میں مکہ مدینہ میں حاجیوں کے لیے رہائش /نقل وحمل سے متعلق تمام معلومات ہندوستان میں ہی فراہم کی گئی ہیں۔

حج 2022 کے لیے جانے والے ہندوستانی مسلمانوں میں سے 50 فیصد خواتین ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Haj3.JPEG8EEX.png

جناب نقوی نے  مزید بتایا کہ حج 2022 کے لیے مجموعی طور پر 79237 ہندوستانی مسلمان حج کے فرائض کی ادائیگی کے لیے جا رہے ہیں،اہم بات یہ ہے کہ ان میں تقریباً 50 فیصد خواتین شامل ہیں۔ 1800 سے زیادہ مسلم خواتین بغیر محرم کے ہی حج 2022 کی فرائض کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں۔ مہاراشٹر سے، 4874 عازمین حج نے حج 2022 کے لیے اندراج کیا ہے۔

ممبئی کے علاوہ ، حج 2022 کے لیے پروازیں دیگر 9 روانگی کے پوائنٹ سے آپریٹ کی جارہی ہیں جن میں دہلی ، کولکاتہ، بنگلورو، حیدرآباد، احمدآباد، کوچی، لکھنؤ، سرینگر اور گواہاٹی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Haj4.JPEGNYFF.png

ممبئی میں سعودی عربیہ کے شاہی قونصل جنرل عزت مآب جناب سلیمان بن عید العتیبی؛ ہندوستان کی حج کمیٹی کے چیئرمین جناب اے پی عبداللہ کٹّی؛ ہندوستان کی حج کمیٹی کے سی ای او محمد یعقوب شیخہ اور دیگر سینئر عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔

*****

U.No.6637

(ش ح - اع - ر ا) 


(ریلیز آئی ڈی: 1835188) وزیٹر کاؤنٹر : 199
یہ ریلیز پڑھیں: English