وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رائل آسٹریلین ایئر فورس کے پی 8 اے  جہاز کا گوا دورہ

Posted On: 07 JUN 2022 6:30PM by PIB Delhi

رائل آسٹریلین ایئر فورس (آر اے اے ایف) کا پی 8 اے طیارہ 6 جون 2022 کو بھارتی بحریہ (آئی این) کے پی 8 آئی طیارے کے ساتھ 7 سے 9 جون 2022 تک کوآرڈینٹیڈ آپریشنز کے لئے گوا پہنچا۔

گوا میں آئی این ایس ہنسا پر پی 8 آئی اسکواڈ رن  آئی این اےایس 316 آر اے اے ایف  ، پی8اے طیارے کے ساتھ انٹر ایکٹ اور میزبانی کرےگا۔آر اے اےایف   ، پی 8 اے  اور آئی این     ،پی 8 آئی طیارہ  7 سے 9 جون 2022 تک آبدوز شکن جنگ اور سطح پر نگرانی سے متعلق کو آرڈینٹیڈ آپریشنز بھی کریں گے ۔

اس سے پہلے ،آئی این ، پی 8 آئی طیارے نے اپریل2022 میں آسٹریلیا کے ڈارون سے آپریٹ کیا تھا اور شمالی آسٹریلیائی سمندر میں آر اے اے ایف ، پی 8 اے کے ساتھ کوآرڈینٹیڈ آپریشنز میں حصہ لیا تھا۔مالابار اور آس انڈیکس (بھارت – آسٹریلیا     بحریہ مشق)  جیسی مختلف  دو طرفہ اور کثیر فریقی مشقوں کے حصے کے طور پر بھارتی اور آسٹریلیائی پی 8 طیارے باقاعدہ طور پر کو آرڈینٹیڈ آپریشنز کررہے ہیں۔

***********

ش ح ۔ ف ا ۔ م ش

U. No.6591


(Release ID: 1834752) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi