نیتی آیوگ

توقعاتی اضلاع کو ہندوستان کے ’توقعاتی اضلاع‘ بننا چاہئے، اس پروگرام کو بلاک اور شہری سطح تک توسیع دی جانی چاہئے: وزیر اعظم


چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس کے دوسرے دن متنوع فصلوں ، قومی تعلیمی پالیسی اور توقعاتی اضلاع پروگرام پر تفصیلی گفتگو ہوئی

Posted On: 16 JUN 2022 10:06PM by PIB Delhi

چیف سکریٹریوں کی تین روزہ قومی کانفرنس ، جس کی صدارت وزیر اعظم کے ذریعہ انجام دی جا رہی ہے، اس وقت ہماچل پردیش  کے شہر دھرمشالہ میں جاری ہے۔

اس کانفرنس کے دوران، متنوع فصلوں اور تلہنوں، دالوں اور دیگر زرعی اشیاء کو لے کر خود کفالت بننے ، اور ’قومی تعلیمی پالیسی اسکولی تعلیم‘  کے نفاذ جیسے موضوعات پر غوروخوض کیا گیا۔ اس دوران ’آزادی کا امرت مہوتسو: 2047  کے لیے راستہ‘ اور توقعاتی اضلاع پروگرام  جیسے موضوعات پر بھی سیشنوں  کا اہتمام کیا گیا۔

توقعاتی اضلاع پروگرام کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو ان اضلاع کو بھارت کے ’توقعاتی اضلاع‘ بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس پروگرام کو بلاک اور شہری سطحوں تک توسیع دینی چاہئے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے بہترین، نوجوان افسران کی تعیناتی اِن توقعات اضلاع  میں کی جانی چاہئے تاکہ خلاقانہ سوچ اور نئے خیالات کے ذریعہ ان اضلاع میں غیر معمولی تبدیلی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں کام کرتے ہوئے ان سے حاصل ہونے والا تجربہ اور سبق بے مثال اور پورے ملک کے  لیے بارآور ثابت ہوں گے۔

تعلیم کےبارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ڈجیٹل تکنالوجی کو بروئے کار لاکر اور موبائل ایپس کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے اساتذہ کی تربیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبکدوش ہوچکے ایوارڈ یافتہ اساتذہ  کو بھی اسکولوں کا دورہ کرنے اور اساتذہ کی تربیت کے لیے مدعو کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے ایک کلی طور پر وقف ٹی وی چینل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بجٹ 2022۔23 میں ، حکومت ہند نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے دور دراز کے حصوں میں اعلیٰ معیاری تعلیم تک رسائی میں بہتری لانے کے لیے 200 ٹی وی چینلز شروع کیے جائیں گے۔ محترم وزیر اعظم نے علاقائی زبانوں میں ڈرامہ، اینی میشن، مونو ایکٹنگ، وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں میں معیاری مواد کی تیاری کے لیے نوجوان صنعت کاروں، اسٹارٹ اپس اور ریاستوں کے نوجوانوں کے درمیان مقابلوں کا اہتمام کرانے کا مشورہ دیا۔ بہترین مواد تیار کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ظہرانہ  کے وقفہ کے دوران، ’’قواعد و ضوابط کے بوجھ میں تخفیف‘‘ کے موضوع پر تبادلہ خیالات کیے گئے۔

’آتم نربھر کرشی‘ اور زرعی شعبہ میں ایک ڈجیٹل مشن  کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے۔ پی ایم گتی شکتی کے ذریعہ بھارت کی بنیادی ڈھانچہ نمو کی داستان کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط مرکز ریاست باہمی تعاون کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

سکریٹری (خزانہ اور لاگت) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بہتر مالی انتظام کاری کی ضرورت پر ایک باہم اثر پذیر سیشن  کا اہتمام کیا۔ انہوں نے اسکیموں اور خودمختار اداروں کو منطقی بنانے اور محصولات کے خسارے کو کم کرنے کے اقدامات پر بات کی۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ہر سیشن میں فعال انداز میں شرکت کی، ساتھ ہی مسائل اجاگر کیے، بہترین طریقہ ہائے کار پر روشنی ڈالی اور ممکنہ حل پیش کیے ۔

چیف سکریٹری حضرات کی قومی کانفرنس مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے اور امرت کال کے لیے ایک ساجھا ویژن تیار کرنے کے لیے اپنی نوعیت کی  اولین مشق ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6577



(Release ID: 1834657) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi