وزارت دفاع

ہند-بنگلہ دیش باہمی فوجی مشق ’’ایکس  سمپرتی-ایکس‘‘بنگلہ دیش کے جاشور میں اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 16 JUN 2022 7:21PM by PIB Delhi

 

 

 

نئی دہلی،16جون؍2022

ہند-بنگلہ دیش باہمی مشترکہ فوجی مشق ’’ایکس سمپرتی-ایکس‘‘آج بنگلہ دیش کے جاشور فوجی اسٹیشن میں اختتام پذیر ہوا۔ ’’ایکس سمپرتی-ایکس‘‘کے 10ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل عطا ءل حکیم سرور حسن ، چیف آف جنرل اسٹاف بنگلہ دیش  فوج نے  میجر جنرل  پروین چھابرا، جنرل آفیسر کمانڈنگ، ہندوستانی فوج کے 20 ماؤنٹین ڈویژن انڈین آرمی اور میجر جنرل نورل انور ، جنرل آفیسر کمانڈنگ 55ڈویژن آف بنگلہ دیش آرمی کے ساتھ شرکت کی۔

مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔اس مشق نے دونوں فوجوں کی ٹکڑیوں کو ایک دوسرے کی حالات کی ضرورت کے مطابق مشق اور چلانے کی تکنیک کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ قوم کے عوامی مینڈٹ کے تحت کاؤنٹر انسرجنسی کی ؍کاؤنٹر ٹیرورزم ، پیس کیپنگ اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشن پر اپنے تجربات کو ساجھاکرنے کا موقع فراہم کیا۔ دونوں فوجوں کے اعلیٰ افسران نے مشق کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے حصہ لینے والی ٹکڑیوں کی ستائش کی۔

تربیت کے دوران دونوں ٹکڑیوں نے دوستانہ فٹ بال اور کرکٹ میچوں سمیت کئی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ مشترکہ مشق دونوں فوجوں کے درمیان باہمی سمجھ اور اشتراک کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرے گی۔

 

 

فوٹو

*************

 

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6575

 



(Release ID: 1834629) Visitor Counter : 314


Read this release in: English , Hindi