ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے 10 لاکھ سرکاری اسامیوں کو پُر کرنے کے وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا


تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت  اسامیوں کو جلد سے جلد پُر کرنے کے لیے پرعزم ہے - جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 14 JUN 2022 8:16PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اگلے 1.5 برسوں میں مشن موڈ میں 10 لاکھ سرکاری اسامیاں کو پُر کرنے کے فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  کی وزارت اگلے 1.5 برسوں میں اپنے اپنے متعلقہ محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو اہم اور عوام پر مرکوز قرار دیا، جو روزگار کے  منظرنامے کو مزیدابھارےگا اور  اس سے بھارت کے نوجوانوں  میں بہت زیادہ  خوشی اور امید پیدا ہوگی ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ  جواب دہی، عوام پر مبنی حکمرانی اور مقررہ وقت سے پہلے اہداف کو پورا کرنا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی اس حکومت کی پہچان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں، کیندریہ ودیالیوں، جواہر نوودیہ ودیالیوں اور دیگر محکموں میں تمام تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں کو جلد از جلد پُر کیا جائے گا۔

************

ش ح۔س ک  ۔ م  ص

 (U: 6506)

                         



(Release ID: 1834189) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Punjabi