عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم کے طورپر 8سال نے ہندوستان کو 2047کے لئے ہندوستان کا ویژن دیا اور امرت کال کے اگلے 25برسوں کے لیے روڈ میپ تیار کیا ، جو دنیا میں ایک صف اول کے ملک کے طورپر ہندوستان کے عروج کا گواہ ہوگا


وزیر محترم نے جموں کے کٹھوعہ میں ایک عظیم ’جن کلیان‘عوامی ریلی سے خطاب کیا

Posted On: 14 JUN 2022 6:19PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی(آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے ارضی سائنس(آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملہ، عوامی شکایت، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم کے طورپر نریندر مودی کے 8سالوں نے 2047ء کے لئے ہندوستان کا ایک ویژن دیا ہے اور امرت کال کے اگلے 25سالوں کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرے گا، جو دنیا میں ایک صف اول کے ملک کے طور پر ہندوستان کےعروج کا گواہ ہوگا۔

جموں کے کٹھوعہ میں ایک عظیم ’جن کلیان‘ عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِن 8سالوں میں غیر معمولی ترقی دیکھی گئی ہے، لیکن اکثر جس بات پر کسی طرح کی کوئی گفتگو نہیں ہوتی ،وہ ہے عام ہندوستانیوں میں خود اعتمادی کا اضافہ اور لوگوں میں خود احترام  کے جذبے کا فروغ۔  اس کے ساتھ ہی پارٹی کارکنان میں بھی خود اعتمادی کا جذبہ مضبوط ہوا ہے۔

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ایک عام آدمی کی نظر سے دیکھیں تو 2014سے لے کر اب تک کے اِن 8سالوں کا یہ سفر ناامیدی سے امید کا سفر رہا ہے۔ایک وقت تھاکہ جب غیر ممالک جانے والے ہندوستانی نوجوان بعض اوقات اپنی شناخت کا خلاصہ کرنے سے کتراتے تھے، لیکن آج انہیں  نہ صرف احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، بلکہ اپنے مغربی فریقین کے ذریعے پیشہ ور نوکریوں اور اسٹارٹ اَپ پہل کے لئے اُن کو اولیت دی جاتی ہے۔

لوک سبھا حلقہ اُودھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈہ میں پچھلے 8برسوں کے دوران 75اہم ترقیاتی کاموں اورپہلوں پر مبنی ایک کتاب کا اجراء کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی لکھن پور میں داخل ہو تو اسے ایک یادگار ملے گی۔ ہر 2 یا 3کلومیٹر کے بعد ترقی کے وہ کام نظر آئیں گے،جو پچھلے سالوں کے دوران کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں کیڈیاں-گانڈیال پل، مہاراجہ گلاب سنگھ کا مجسمہ، سیڈ پروسیسنگ یونٹ، بایوٹیک صنعتی پارک، قومی شاہراہ، مرکز کی مالی امداد سے چلنے والے انجینئرنگ کالج، کیندریہ وِدیالیہ،200 سے زیادہ پلوں سمیت  جوٹھانا پل، اُودھم پور، ندی دیوکا پروجیکٹ ، بھدر واہ اعلیٰ نوعیت کا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، کشتوار ایئرپورٹ، چینانی  نش ویلے سرنگ، اٹل سیتو، کٹرہ سے دہلی تک ایکسپریس روڈ کاریڈور وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 200پلوں کی تعمیر ہوئی اور کم از کم 3نئی قومی شاہراہوں کی تعمیر ہوئی۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کٹھوعہ کا برلا پارک جو اب سے تقریباً 3 سال پہلے جو اپنی نوعیت کا واحد پارک ہے،  اسے جموں کے گاندھی نگر میں واقع گرین بیلٹ پارک کے مقابلے کہیں زیادہ بہتر قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غالباً یہ ایسا پہلا لوک سبھا حلقہ ہے، جس میں پچھلے 4سال کے دوران مرکزی حکومت کے مالی تعاون سے 3میڈیکل کالج قائم ہوئے ہیں۔

*************

 

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6493

(14.06.2022)



(Release ID: 1834033) Visitor Counter : 99


Read this release in: Hindi , English , Punjabi