وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

یہ بات  اہمیت کی حامل  ہے کہ کوئی فلم   دل  کو کس طر ح متاثرکرتی ہے : #MIFF2022کی قومی جیوری

Posted On: 03 JUN 2022 1:34PM by PIB Delhi

#MIFF2022 کے قومی جیوری کے ارکان نے خیال ظاہرکیاہے کہ کسی فلم کا مجموعی مواد اوریہ فلم دل کو کس طرح متاثرکرتی ہے ، بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ جیوری نے یہ رائے زنی بھی کی کہ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول  میں دکھائی گئی فلموں میں بہت سے سماجی مسائل کا احاطہ کیاگیاہے ۔ جیوری کے ارکان نے فلم فیسٹول سے متعلق منعقدہ # MIFDDialogueمیں میڈیاکے افراد اورمندوبین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیاہے ۔ اس گفتگو میں قومی جیوری کے ارکان سنجیت نارویکر ، سبھاش سہگل ، طارق احمد ، جے شری بھٹا چاریہ اورایشلے رتناوبھوشن نے حصہ لیا۔

# MIFDDialogue کا آغاز کرتے ہوئے ، دستاویز ی فلم ساز اورادیب سنجیت نارویکر نے کہاکہ جیوری نے اپنے سبھی فیصلے لگ بھگ اتفاق رائے سے کئے ہیں ۔ فلموں کی سلیکشن کمیٹی کی ا س بات  کے لئے ستائش کی جانی چاہیئے کہ انھوں نے شاندار فلمیں منتخب کی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ فلموں کی نمائش کے دوران ، ہم نے سب سے پہلے فلم کی کہانی اوراس کے ذریعہ پڑنے والے اثرات پرغور کیا۔ اوراس کے بعد ہی شاٹس ، فلمسازی ، فوٹوگرافی ، ایڈیٹنگ ، آواز اور اسی قسم کی دیگر تکنیکی پہلوؤں پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-1PBHT.jpg

سوالوں کاجواب دیتے ہوئے ، سنجیت نارویکر نے کہاکہ اس بات کا جائزہ لینا کہ دستاویزی فلموں بناتے ہیں کتنی زیادہ دستاویزات تیارکرنی پڑتی ہیں ۔ اب ایک پرانا طریقہ ہوگیاہے۔ اب فلموں کے صرف دوزمرے ہوتے ہیں :فکشن فلم اورغیرفکشن فلم ۔ غیرفکشن فلمیں ، تفریحی ، سوانح عمری پرمبنی ، بائیوپک یا کچھ بھی ہوسکتی ہیں ۔ اوریہ بالکل بھی ضروری نہیں ہے کہ غیرفکشن فلمیں کسی شخص یا ثقافت کو پیش کریں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-28KTA.jpg

انھوں نے اس بات پر نکتہ چینی کی کہ بھارت کی زیادہ تردستاویزی فلموں میں اب بھی بیانیہ اور تبصرہ پربہت زیادہ زوردیاجاتاہے ۔ لیکن بعض بھارتی فلم ساز، خاص طورپر نوجوان  فلم ساز ، داستان بیان کئے بغیر سطور کے طریقے اختیارکررہے ہیں ۔

معروف فلم ایڈیٹر، سبھا ش سہگل نے اس بات کی تعریف کی کہ ایم آئی ایف ایف فلموں میں بچوں کے جنسی استحصال ، خواتین سے متعلق امور ، بچوں کی شادی ، پانی کی قلت ، جنگلاتی علاقے میں کمی ہونے جیسے مختلف النوع موضوعات کا احاطہ کیاگیاہے ۔ سبھا ش سہگل نے ، ایوارڈ زمرے میں تکنیکی مہارتوں کے بجائے فلموں کے  مواد پرزیادہ توجہ مرکوز کرنے سے متعلق بین الاقوامی جیوری کے فیصلے کے برعکس ، کہاکہ قومی جیوری نے فلموں کے تکنیکی پہلو اورفلم سازی کے مواد  دونوں کو یکساں طریقے سے اہمیت دی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ایم آئی ایف ایف میں مختلف النوع موضوعات کی سبھی قسم کی فلموں کا ایک خوبصورت گلدستہ پیش کیاگیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-3IEQ0.jpg

‘‘ڈھاکہ ڈولیب’’ کے ہدایت کارطارق احمد نے کہاکہ دستاویزی فلم سازی کے زمرے کے لئے تخلیقی سلاحیت واقعی اہمیت کی حامل ہے ۔ انھوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہانی کس طرح بیان کرتے ہیں ، یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ ان دنوں موبائل فونز کے ساتھ ہرکوئی فلمیں بنا سکتاہے ۔ آپ کوایسا کرنے کی آزادی ہے ۔ لیکن کی ایک دستاویزی کے طورپر بھی اس کا شمار کرسکتے ہیں ، یہ اس بات پر منحصرکرتاہے کہ آپ نے کتنی تخلیقی  صلاحیت کے ساتھی یہ فلم بنارہے ہیں ۔ یہی وجہ  ہے کہ ہم نے ایوارڈ زمرے میں ،محض مواد پرہی نہیں بلکہ تخلیقی صلاحیت پرسب سے زیادہ دھیان دیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-4V0BM.jpg

فلم ساز جسے سری بھٹاچاریہ بھی اس خیال سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایم آئی ایف ایف ۔2022میں بہت زیادہ سماجی مسائل پربنائی گئی فلموں کی نمائش کی جارہی ہے ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ جس طریقے سے نوجوان فلمساز سماجی مسائل کی طرف دیکھتے ہیں اوروہ کس انداز میں انھیں فلموں میں پیش کرتے ہیں وہ بھی دلچسپ معاملہ ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-5QQL0.jpg

حالانکہ ڈجیتل فلم سازی بہت آسان ہے ، لیکن بعض مرتبہ یہ تخلیقی صلاحیتی کوختم کردیتی ہے ۔ یہ رائے زنی سری لنکا کے صحافی اورادیب الیش لے رتنا وبھوشن نے کی ، جنھوں نے اس گفتگو میں بھی حصہ لیا۔ انھوں نے الیشیا پیسیفک سنیما کے فروغ سے متعلق نیٹ ورک (این ای ٹی پی اے سی ) کے بارے میں تفصیلی ذکرکیا۔ جس کے وہ جیوری کو آرڈی نیٹرہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-63GZN.jpg

 

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6470



(Release ID: 1833787) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Marathi