ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب اشونی ویشنو نے ہندوستانی ریلوے اختراعی پالیسی – ”ریلوے کے لیے اسٹارٹ اپ“ کا آغاز کیا


پالیسی کا مقصد ہندوستانی ریلوے کی آپریشنل کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستانی اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ای/جدت کاروں/تاجروں کے ذریعہ تیار کردہ اختراعی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا ہے

Posted On: 13 JUN 2022 5:38PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے، قومی ٹرانسپورٹر نے اسٹارٹ اپس اور دیگر اداروں کی شرکت کے ذریعہ اختراع کے میدان میں ایک اہم پہل کی ہے۔ ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج نئی دہلی کے ریل بھون میں ”اسٹارٹ اپس فار ریلوے“ کا آغاز کیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر طویل عرصے سے جاری بحث نے آج شروع کی گئی اس پہل کی شکل میں مضبوط شکل اختیار کر لی ہے۔

اس پہل کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو ریلوے سے جڑنے کا ایک اچھا موقع ملے گا۔ ریلوے کے مختلف ڈویژنوں، فیلڈ دفاتر/زون سے موصول ہونے والے 100 سے زیادہ مسائل کے بیانات میں سے، اس پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے 11 مسائل کے بیانات جیسے کہ ریل پٹریوں کا ٹوٹنا، راستے کی کمی وغیرہ شامل ہیں۔ اختراعی حل تلاش کرنے کے لیے انھیں اسٹارٹ اپس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ریلوے کے وزیر نے اسٹارٹ اپس سے اس موقع کو استعمال کرنے کی درخواست کی اور انھیں 50 فیصد کیپٹل گرانٹ، یقینی مارکیٹ، پیمانے اور ماحولیاتی نظام کی شکل میں ہندوستانی ریلوے کی جانب سے تعاون کو یقینی بنایا۔

 

ہندوستانی ریلوے اختراعی پالیسی کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:-

  • سنگ میل کے حساب سے ادائیگی کی فراہمی کے ساتھ مساوی اشتراک کی بنیاد پر اختراع کار کو 1.5 کروڑ روپے تک کی گرانٹ۔
  • ریلوے میں پروٹو ٹائپ کے ٹرائلز کیے جائیں گے۔ پروٹو ٹائپس کی کامیاب کارکردگی پر تعیناتی کو بڑھانے کے لیے بہتر فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔
  • اختراع کاروں کا انتخاب ایک شفاف اور منصفانہ نظام کے ذریعے کیا جائے گا جس کے آن لائن پورٹل کا آج وزیر ریلوے کے ذریعہ افتتاح کیا جائے گا۔
  • ترقی یافتہ املاک دانش کے حقوق (IPR) صرف اختراع کار کے پاس ہی رہیں گے۔
  • اختراع کار کے لیے یقینی ترقیاتی آرڈر۔
  • تاخیر سے بچنے کے لیے ڈویژنل سطح پر مصنوعات کی ترقی کے مکمل عمل کو ڈی سینٹرلائز کرنا۔

مئی کے مہینے میں، فیلڈ یونٹس سے مسائل کے علاقے فراہم کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس کے جواب میں اب تک تقریباً 160 مسائل کے بیانات موصول ہو چکے ہیں۔ شروع کرنے کے لیے، نئی اختراعی پالیسی کے ذریعے نمٹنے کے لیے 11 مسائل کے بیانات کی نشاندہی کی گئی ہے اور پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

  1. ٹوٹا ہوا ریل شناختی نظام
  2. ریل اسٹریس مانیٹرنگ سسٹم
  • iii. انڈین ریلویز نیشنل اے ٹی پی سسٹم کے ساتھ قابل عمل مضافاتی سیکشن کے لیے ہیڈ وے امپروومنٹ سسٹم
  • iv. ٹریک معائنہ کی سرگرمیوں کا آٹومیشن
  1. بھاری مکمل مال بردار ویگنوں کے لیے اعلیٰ ایلسٹومیرک پیڈ (EM پیڈ) کا ڈیزائن
  • vi. نمک جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے ہلکے وزن کی ویگن
  1. مسافروں کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے تجزیاتی ٹول کی ترقی
  2. ٹریک کلیننگ مشین
  • ix. تربیت کے بعد کی نظر ثانی اور سیلف سروس ریفریشر کورسز کے لیے ایپ
  1. پل کے معائنہ کے لیے ریموٹ سینسنگ، جیومیٹکس اور جی آئی ایس کا استعمال

ریلوے سے مسائل کے مزید بیانات اکٹھا کیے گئے ہیں، جن کی جانچ پڑتال جاری ہے اور مرحلہ وار اپ لوڈ کیا جائے گا۔

انڈین ریلوے انوویشن پورٹل کا آغاز کر دیا گیا ہے جو ویب پتہ www.innovation.indianrailways.gov.in پر دستیاب ہے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 6441


(Release ID: 1833665) Visitor Counter : 184