وزارت دفاع

انڈمان کے سمندر اور آبنائے میلاکا میں 38 واں ہند-انڈونیشیا مربوط گشت کا آغاز

Posted On: 13 JUN 2022 7:32PM by PIB Delhi

 

انڈمان اینڈ نیکوبار کمان (اے این سی) کی ہندستانی بحریہ کی یونٹس اور انڈونیشیائی بحریہ کے درمیان 38 واں ہند-انڈونیشیا مربوط گشت (اِنڈ- انڈو کورپیٹ) 13 سے 24 جون 2022 تک بحیرہ انڈمان اور آبنائے میلاکا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

38 واں کورپیٹ دونوں ممالک کے درمیان پہلا پوسٹ پینڈیمک کوآرڈینیٹڈ پٹرول (کورپیٹ) ہے۔ اس میں 13 سے 15 جون 2022 تک پورٹ بلیئر میں انڈونیشین نیوی یونٹس کا اے این سی کا دورہ شامل ہے۔  اس کے بعد انڈمان کے سمندر کا مرحلہ سامنے آئے گا اور ہندستانی بحریہ کی یونٹیں  23 سے 24 جون 2022 تک سبانگ (انڈونیشیا) کا دورہ کریں گی۔ حکومت ہند کے ساگر (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی) کے وژن کے ایک حصے کے طور پر ہیڈکوارٹر اے این سی کے زیراہتمام بحریہ کا حصہ انڈمان سمندر کے دیگر ساحلی ممالک کے ساتھ متعلقہ خصوصی اقتصادی زونز (ای ای زیڈ) کے ساتھ مربوط گشت کرتا ہے۔ مقصد علاقائی سمندری سلامتی کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

ہندوستان اور انڈونیشیا نے  قریبی تعلقات کا خاص طور پر لطف اٹھایا ہے جو وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور بات چیت کا احاطہ کرتے ہیں اور گزشتہ برسوں میں یہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں بحری افواج 2002 سے اپنی بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے ساتھ کورپیٹ  انجام دینے میں مصروف ہیں۔ اس سے دونوں بحری افواج کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کو بڑھانے میں مدد ملی ہے اور غیر قانونی غیر رپورٹ شدہ غیر منظم (آئی یویو) ماہی گیری، منشیات کی اسمگلنگ، سمندری دہشت گردی، مسلح ڈکیتی اور بحری قزاقی وغیرہ کو روکنے اور کچلنے کے اقدامات کرنے میں مدد ملی ہے۔

اِنڈ- انڈو کورپیٹ  انڈمان کے سمندر اور آبنائے میلاکا کے پار دوستی کا مضبوط بندھن قائم کرنے میں تعاون کرتا ہے۔

****

U.No:6447

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1833636) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi