کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی بی بی آئی نے نئی دہلی میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے تحت ’’انٹرپرینیورشپ لبرٹی: فریڈم آف انٹری، کمپی ٹیشن اینڈ ایگزٹ‘‘ پر کانفرنس اور آئی پی کانکلیو کا انعقاد کیا
Posted On:
10 JUN 2022 10:01PM by PIB Delhi
ملک بھر میں پھیلے ہوئے 75 مقامات پر تقریبات کے مناسب اختتام کو نشان زد کرنے کے لیے، دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی) نے آج یہاں ہیبی ٹیٹ سنٹر میں ایک دن طویل ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مذکورہ تینوں میں کاروبار کے مراحل اور اصلاحات کے سفر کا جائزہ لیا گیا۔
عزت مآب جسٹس اشوک بھوشن چیئرپرسن، نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جناب راجیش ورما، سکریٹری، کارپوریٹ امور کی وزارت؛ اور جناب اشوک کمار گپتا، چیئرپرسن، مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے اس تقریب میں بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ کانفرنس کے بعد نصف روزہ دیوالیہ پیشہ ورانہ کانکلیو منعقد ہوا۔
جناب روی متل، چیئرپرسن، آئی بی بی آئی نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ عزت مآب جسٹس اشوک بھوشن، چیئرپرسن، نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل نے بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں سماج کو خطرے سے بچنے والی فطرت سے لے کر ناکامی کے بدنما داغ کو کم کرنے تک ترقی پر دھیان دے کرمعاشی اصلاحات کے سفر پر غورو خوض کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ بنیادی طور پر روزگار کے استحکام کو دیکھتے تھے، لیکن اصلاحات کے ساتھ انٹرپرینیورشپ کے نقطہ نظر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما نےضابطہ کی کامیابیوں اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آئی بی بی آئی کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پاردوالیہ ڈھانچے سمیت مستقبل میں اصلاحات کے فریم ورک پر کام جاری ہے اوراسے جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کارپوریٹ گورننس اور معاشی اصلاحات کے تناظر میں آئی بی سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا، جس نے ملک میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا ہے۔ جناب اشوک کمار گپتا، چیئرپرسن، سی سی آئی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے دیوالیہ پن کے قانون اور مسابقتی قانون کے درمیان باہمی تعامل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسابقت کے قانون سے متعلق معاشی اصلاحات اور انٹرپرینیورشپ پر اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔
اس کے علاوہ دھرمیندر سنگھ، معزز ممبر (جوڈیشل)، این سی ایل ٹی اور جناب اویناش کےسریواستو آنر ممبر (ٹیکنیکل)، این سی ایل ٹی ؛ آئی پی کانکلیو میں ، " فیصلہ کن اتھارٹی کے نقطہ نظر سے دیوالیہ پیشہ ور " کے موضوع پر شرکاء سے خطاب کیا ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز کے ڈی جی اور سی ای او شری پروین کمار نے آئی پی کانکلیو کے دوران اپنے خطاب میں دیوالیہ پیشہ ور افراد کے ادارے کی ترقی میں گریجویٹ انسولوینسی پروگرام کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب اننت بروا، کل وقتی ممبر، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا؛ جناب امیت پردھان، ای ڈی، آئی بی بی آئی، اور جناب سندیپ گرگ، ای ڈی، آئی بی بی آئی؛ جناب امرجیت سنگھ چندیوک سینئر ایڈوکیٹ؛ صدر، آئی این ایس او ایل(INSOL ) انڈیا؛ جناب شاردول شراف ایگزیکٹو چیئرمین، شاردول امرچند منگل داس اینڈ کمپنی؛ شری ستیش کمار گپتا دیوالیہ پیشہ ور؛ جناب دیبا جیوتی رے چودھری ایم ڈی اور سی ای او، نیشنل ای گورننس سروسز لمیٹڈ؛ شری کپل منتری ہیڈ ایم اینڈ اے، جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ؛ اور CS الکا کپور، سی او او، آئی سی ایس آئی آئی آئی پی ( COO ICSI IIP) نے بھی تقریب میں شرکاء سے خطاب کیا۔ جناب سنتوش شکلا، ای ڈی، آئی بی بی آئی اور جناب راجیش کمار گپتا، سی جی ایم، آئی بی بی آئی نے افتتاحی اور پہلے تکنیکی اجلاس کے بعد شکریہ ادا کیا۔
" انوسندھان: دیوالیہ پن پر نئے تناظر کی تلاش " کے عنوان سے ایک اشاعت جس میں 26 تحقیقی مقالے شامل ہیں جو حال ہی میں آئی بی بی آئی ( IBBI )اور آئی آئی ایم( IIM )احمد آباد کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی تحقیقی کانفرنس سے نکلے ہیں، کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ ، آئی بی بی آئی نے آئی پیز کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ملک بھر میں 75 بیداری پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کیا۔
آئی بی سی ماحولیاتی نظام کے اسٹیک ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد، بشمول دیوالیہ پیشہ افراد، رجسٹرڈ ویلیورز، ماہرین اقتصادیات، مالی قرض دہندگان، خدمات فراہم کرنے والے، محققین، طلباء، پیشہ ور افراد، ریگولیٹرز، اکیڈمی اور سرکاری افسران نے کانفرنس میں جسمانی اور آن لائن دونوں طرح سے شرکت کی۔
آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال اور اس کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو منانے اور اس کی یاد منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔ اے کے اے ایم کی تقریبات کے آغاز کے بعد سے جو کہ 12 مارچ 2021 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شروع کیا تھا، آئی آئی بی ایم نے مہوتسو کے حصے کے طور پر بڑی تعداد میں سرگرمیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔
*************
ش ح۔ ش ت ۔ ج
UNO-6425
(Release ID: 1833481)
Visitor Counter : 176