زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے کرشی وگیان کیندرکی ایڈمنسٹر یٹیوبلڈنگ کا افتتاح کیا


کسانوں کو کرشی وگیان کیندروں پرمکمل اعتماد ہے :جناب تومر

Posted On: 10 JUN 2022 7:21PM by PIB Delhi

زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے آندھراپردیش کے پراکاسم ضلع میں کندوکور کے مقام پر ، زرعی تحقیق کی بھارتی کاؤنسل کے تمباکو سے متعلق تحقیق کے مرکزی ادارے کے ساتھ ملحق ، کرشی وگیان کیندر(کے وی کے ) کی انتظامی امورسے متعلق عمارت ، ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ کا افتتاح کیا ۔ یہ کرشی وگیان کیندر ، جو 2012میں قائم ہواتھا ، ملک میں 731کرشی وگیان کیندروں میں سے ایک ہے ۔ اس کے وی کے کے زیرانتظام ، پراکاسم اورنیلور اضلاع کی 28ڈویژن ہیں۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ، جناب تومر نے کہاکہ سبھی کرشی وگیان کیندر، زرعی دنیا کی ریڑھ کی ہڈّی کی طرح ہیں ، جن پر کسانوں کو بھرپور اعتماد حاصل ہے ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور وقت کی ضرورت کے پیش نظر، کرشی وگیان کیندروں کو اپنے کام میں تیزی لانی چاہیئے اور زراعت سے متعلق شعبے کے لئے اوربھی زیادہ تعاون کرناچاہیئے اور آزادی  کاامرت مہوتسو کے اس مبارک موقع پر ، نئے ہندوستان کی تعمیرمیں بھی تعاون کرنا چاہیئے ۔

جناب تومر نے کہاکہ آج ہندوستان ، زرعی پیداوار کے لحاظ سے بہت اچھی پوزیشن میں ہے ، جس میں زرعی سائنس دانوں اوراس کے علاوہ کسانوں اورحکومت کی کسانوں کے لئے سازگارپالیسیوں کا بھی اس میں گراں قدر تعاون شامل ہے ۔ کرشی وگیان کیندروں کو زراعت اوراس سے وابستہ شعبوں  کی ٹیکنولوجی  کے ذریعہ کایاپلٹ کرنے اوران میں بڑی تبدیلی لانے کی غرض سے ایک زیادہ سرگرم اورفعال کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔ کرشی وگیان کیندروں کے کردار کی ، ہرضلع میں کسانوں کی ترقی کے لئے بہت اہمیت ہے اوراس کے لئے  کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے ، بہترفصلیں اگانے ، جدیدترین ٹیکنولوجی استعمال کرنے ، سوائل ہیلتھ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کھیت کی مٹی کی زرخیزی سے متعلق صورتحال کے بارے میں مناسب ڈیٹا یامعلومات حاصل کرنے ، کیمیاوی کھاد کو کم سے کم استعمال کرنے اورکاشتکاری کے قدرتی طریق کار استعمال کرنے کے پیش نظر کرشی وگیان کیندراہمیت کے حامل ہیں ۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ORPJ.jpg

جناب تومر نے کہاکہ کرشی وگیان کیندروں  کےسائنس دانوں کومخصوص خطوں کے لحاظ سے صورت حال ، اورآب وہوا کے مطابق مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ سائنس دانوں کو، کیمیاوی کھاد کے اندھادھنداستعمال کے سبب دوہرے نقصان کو کم کرنے ، جس سے کہ مٹی اورانسانی صحت ، دونوں پرمضراثرات مرتب ہوتے ہیں ، اورکسانوں کو ان کے متباد ل کھادوں کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے ، مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ کاشتکاری کے قدرتی طریقہ کارکو اختیارکرکے ، کسان ، کاشتکاری پرآنے والی لاگت میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ مٹی کی زرخیری میں اضافہ کرکے اور انسانی صحت کا تحفظ کرکے ، اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کسانوں کو اپنی فصلیں اگانے کے عمل میں تنوع پیداکرنے کی ترغیب دیئے جانے کی بھی ضرورت ہے ۔ وزیرموصوف نے زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کی ضرورت پرزوردیا جس سے کہ کسانوں اورگاوؤں کے حالات بہتربنائے جاسکیں گے ، منڈیاں خوشحال ہوں گی ، انھیں اپنی فصل کے بہتردام ملیں گے ، اورملک کی معیشت مضبوط ہوکر ابھرے گی ۔ کسانوں کو زیادہ فصل اور منڈیوں کو بہترصورتحال کے سبب زیادہ آمدنی حاصل ہوسکے گی۔ جناب تومر نے کہاکہ ہم نے 3.75لاکھ کروڑروپے کے بقدر زرعی مصنوعات کے سکریٹری اورآئی سی اے آر کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرترلوچن مہاپاترا نے بھی اس پروگرام سے خطاب کیا۔

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6417


(Release ID: 1833468) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi