امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے ’گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق سے متعلق رہنما خطوط، 2022‘ جاری کیے


رہنما خطوط  کا مقصد صارفین کو گمراہ کن اشتہارات سے بچانا اور صارفین کے حق کا تحفظ کرنا ہے

سی سی پی اے 10 لاکھ روپے جرمانہ  لگا سکتا ہے اور اس کے بعد کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ لگا سکتا

Posted On: 10 JUN 2022 4:42PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے کے تحت سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے گمراہ کن اشتہارات کو روکنے اور ان صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے’رہنما خطوط برائے  گمراہ  کن اشتہارات  کی روک تھام  اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق، 2022‘ کو مشتہر  کیا ہے، جن کا مقصد  صارفین  کو  اس طرح  کے گمران  کن اشتہارات سے بچانا  ہے،  جن  کا استحصال کیا جا سکتا ہے یا  وہ اس طرح کے اشتہارات سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

رہنما خطوط اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ صارفین کو غیر مصدقہ دعوؤں، مبالغہ آمیز وعدوں، غلط معلومات اور جھوٹے دعوؤں سے بے وقوف نہ بنایا جائے۔ اس طرح کے اشتہارات صارفین کے مختلف حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں جیسے کہ مطلع  ہونے  کا حق، انتخاب کرنے کا حق اور ممکنہ طور پر غیر محفوظ مصنوعات اور خدمات سے محفوظ رہنے کا حق ۔

سی سی پی اے  صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور غلط یا گمراہ کن اشتہارات جو کہ عوام اور صارفین کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں، کو کنٹرول کرنے کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ- 2019 کے سیکشن 10 کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد ایک طبقے کے طور پر صارفین کے حقوق کا فروغ ، تحفظ اور نفاذ ہے۔

کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ- 2019 کے سیکشن 18 کے ذریعے سی سی پی اے کو دیے گئے اختیارات کے استعمال میں، رہنما خطوط  کو مشتہر   کیا گیا۔

گمراہ کن اشتہار کی تعریف کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ- 2019 کے سیکشن2 (28) کے تحت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔

یہ موجودہ   رہنما خطوط کی بات کرتا ہے، میں ترغیب پر مبنی  اشتہارات، الفاظ کے پھیر بدل کے ساتھ بدلی  ہوئی شکل کے اشتہارات شامل ہیں  اور واضح  طور پر کھلے دعووں والے اشتہارات شامل ہیں۔

بچوں کی حساسیت اور کمزوری کو مدنظر رکھتے ہوئے اور چھوٹے ذہنوں پر اشتہارات کے شدید اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، بچوں کو نشانہ بنانے والے اشتہارات پر کئی ابتدائی دفعات رکھی گئی ہیں۔ گائیڈ لائنز اشتہارات کو پروڈکٹ یا سروس کی خصوصیات کو اس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے منع کرتی ہیں کہ بچوں کو ایسی پروڈکٹ یا سروس سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کریں اور کسی تسلیم شدہ ادارے کی طرف سے مناسب اور سائنسی طور پر ثابت کیے بغیر صحت یا غذائیت سے متعلق کسی بھی دعوے یا فوائد کا دعویٰ کریں۔ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو نشانہ بنانے والے اشتہار میں کھیلوں، موسیقی یا سنیما کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کسی بھی شخصیت کو ایسی مصنوعات کے لیے نہیں دکھایا جائے گا جو کسی قانون کے تحت ایسے اشتہار کے لیے صحت کی وارننگ کی ضرورت کو لازم قرار دیتے ہوں  یا جنہیں  بچے  خرید نہ  سکتے ہوں۔

اشتہارات میں دستبرداری صارفین کے نقطہ نظر سے ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، ایک طرح سے یہ کمپنی کی ذمہ داری کو محدود کرتی ہے۔ لہٰذا، رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ دستبرداری ایسے اشتہار میں کیے گئے کسی بھی دعوے کے حوالے سے مادی معلومات کو چھپانے کی کوشش نہیں کرے گی، جس کی چھوٹ یا عدم موجودگی اشتہار کو دھوکہ دینے یا اس کے تجارتی ارادے کو چھپانے کا امکان ہے اور گمراہ کن دعوے کو درست کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ مزید، یہ فراہم کرتا ہے کہ، دستبرداری اسی زبان میں ہوگی جس میں اشتہار میں دعویٰ کیا گیا ہے اور دستبرداری میں استعمال ہونے والا فونٹ وہی ہوگا جو دعوے میں استعمال کیا گیا ہے۔

اسی طرح مینوفیکچرر، سروس مہیا کرانے والا ، اشتہارا دینے والا  اور اشتہار دینے والی  ایجنسی کی  فرائض  کے بارے میں  واضح رہنما خطوط  وضع  کئے گئے   ہیں،  اس لئے توثیق کرنے سے پہلے مستعدی سے کام لینا چاہیے ۔ رہنما خطوط  کا مقصد اشتہارات کی اشاعت میں مزید شفافیت اور وضاحت لانے کے ذریعے صارفین کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے، تاکہ صارفین غلط بیانیوں اور مبالغہ آرائیوں کے بجائے حقائق کی بنیاد پر باخبر فیصلے کر سکیں۔

رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر سزا بھی واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔سی سی پی اے  کسی بھی گمراہ کن اشتہارات پر مینوفیکچررز، مشتہرین اور تسلیم کرنے والوں   پر 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔ بعد میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر سی سی پی اے   50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔  سی سی پی اے  گمراہ کن اشتہار کی توثیق کرنے والے کو  ایک  سال تک کسی بھی قسم کی توثیق کرنے سے منع کر سکتا ہے اور اس کے بعد کی خلاف ورزی پر، ممانعت کو 3 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

رہنما خطوط  کو اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/CCPA%20Notification.pdf

 

*****

ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔

U- 6420

                           



(Release ID: 1833464) Visitor Counter : 229