کارپوریٹ امور کی وزارتت

جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت این ایف آر اےکے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کےعلامتی دن کی تقریبات کے دوران "موثر آزاد نگرانی کے ذریعہ  اعلیٰ معیار کی حامل مالیاتی رپورٹنگ  کا فریم ورک " کے موضوع پر ایک سیمینار کا افتتاح کیا

Posted On: 11 JUN 2022 9:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 11 جون   قومی مالیاتی ریگولیٹری اتھاریٹی (این ایف آر اے) نے کارپوریٹ امور کی وزارت  کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے ہفتہ بھر کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں "موثر آزاد نگرانی کے ذریعہ اعلیٰ معیار کی حامل مالیاتی رپورٹنگ فریم ورک ‘‘ کے موضوع پر پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کی تقریبات کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مارچ 2021 میں کیا تھا ، جس کے بعد سے اگست 2022 میں ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی کی شروعات ہوئی تھی۔ یہ مہوتسو ایک سال بعد یعنی اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ؛ منصوبہ بندی؛  اور وزیر مملکت برائے  کارپوریٹ امور جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے اس سیمینار اور تقریب کا افتتاح کیا اور کلیدی خطبہ دیا۔ کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قبل ازیں این ایف آر اے کے چیئرپرسن ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈےنے معززین کا استقبال کیا۔

حکومت ہند کے مائی گوپورٹل پر دسمبر-جنوری 2022 میں کل ہند سطح کا ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا تھا تاکہ نوجوان طبقے بالخصوص طلباء کی آڈٹ کے ضابطے اور تعمیل کی ضروریات کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کی جا سکے، جس میں بڑے پیمانے پر 27000 سے زیادہ شرکانے حصہ لیا ۔این ایف آر اے کے ذریعہ دسمبر-جنوری 2022 میں منعقدہ  کل ہند سطح کے کوئز کے فاتحین کو مرکزی وزیر مملکت نےاعزاز سے نوازا۔

اس تقریب میں آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کے معیارات کے ضابطے کے ماہرین نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شرکت کی۔ سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس اور آڈیٹنگ اوور سائیٹ بورڈ، جاپان کے ایک ماہر نے "آڈٹ کے معیار اور مالیاتی رپورٹنگ کے جائزے کے بارے میں عالمی تجربات" کے سیشن سے خطاب کیا۔

"آزاد آڈٹ ریگولیٹرز-انڈیا اور عالمی منظر نامے" اور "آزاد نگرانی کے اداروں کے مالیاتی رپورٹنگ کے معیار کو بڑھانے"کے موضوع پر دو پینل مباحثے تعلیمی اور کارپوریٹ سیکٹر کی نمائندگی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ این ایف آر اے کے ارکان جناب پروین تیواری اور محترمہ سمیتا جھنگران نے پینل  مباحثے کی نظامت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​​​​​​​ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-639



(Release ID: 1833322) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi