پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت کی آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم) کے مشہور ہفتہ کی تقریبات30.05.2022 سے 05.06.2022 تک
یوتھ پارلیمنٹ کے ویڈیو ٹیوٹوریل کا ٹیلی کاسٹ
Posted On:
10 JUN 2022 6:30PM by PIB Delhi
یوتھ پارلیمنٹ کا ویڈیو ٹیوٹوریل‘ 30 مئی 2022 کو صبح 10 بجے سنسد ٹی وی پر دکھایا گیا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ویڈیو ٹیوٹوریل کو دیکھا۔ اس ٹیوٹوریل میں یوتھ پارلیمنٹ کے عظیم نظریات جیسے کہ مختلف نظریات کی رواداری کی حوصلہ افزائی کرنا، بحث و مباحثہ کے ذریعے مسائل کا حل کرنا وغیرہ کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، تاکہ ہماری جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں اور ہماری طلبہ برادری میں جمہوری اخلاق کو بڑھایا جا سکے۔ ٹیوٹوریل میں اے کے اے ایم کا پیغام پارلیمانی طریقہ کار اور کام کاج بھی تھا۔
اس ٹیوٹوریل کی دوبارہ نشریات سنسد ٹی وی پر درج ذیل شیڈول کے مطابق نشر کی گئی:-
دوبارہ دکھایا گیا پہلا ٹیلی کاسٹ - 02.06.2022 کو دوپہر 2.00 بجے دوسرا دوبارہ دکھایا گیا ٹیلی کاسٹ - 05.06.2022 کو شام 6.00 بجے
ویڈیو ٹیوٹوریل وزارت کی نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم(این وائی پی ایس) کے یوٹیوب چینل پر بھی دکھایا گیا ہے اور درج ذیل لنک پر اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
https://youtu.be/ut32HqVbHeg۔
یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے 16ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کے لئے یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہورہا ہے۔
ہماچل پردیش نیشنل لاء یونیورسٹی، شملہ (ایچ پی) نے یادگاری ہفتے کے دوران، یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے 16ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کے تحت 30 مئی 2022 کو یوتھ پارلیمنٹ کی ایک نشست کا اہتمام کیا ۔
سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ، مہندر گڑھ نے 16ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ برائے یونیورسٹیوں/کالجوں کے تحت یاد گاری ہفتہ کے دوران 31 مئی 2022 کو یوتھ پارلیمنٹ کی ایک نشست کا اہتمام کیا۔
جمہوری اقدار کے فروغ کا دن (ڈی تھری)
31 مئی 2022 کو پارلیمانی امور کی وزارت میں جمہوری اقدار کے فروغ کے دن(ڈی تھری) کے طور پر منایا گیا۔ وزارت کے پورے عملے نے یوتھ پارلیمنٹ کے ویڈیو ٹیوٹوریل کو دیکھا اور ویڈیو ٹیوٹوریل کا لنک اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ مشترک کیا تاکہ اس ٹیوٹوریل کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جاسکے۔
اتر پردیش اسمبلی میں قومی ای ودھان ایپلیکیشن(این ای وے اے) کا نفاذ
ایک تاریخی واقعہ میں، پارلیمانی امور کی وزارت کی طرف سے منائے جانے والےیاد گاری ہفتہ کے دوران، اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں نیشنل ای ویدھان ایپلیکیشن(این ای وی اے) کو نافذ کیا گیا جس نے این ای وی اے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے 31 مئی 2022 کو اپنے بجٹ اجلاس کا اختتام کیا۔ انہوں نے این ای وی اے کا استعمال کرتے ہوئے مالی سال 2022-23 کا بجٹ بھی پیش کیا۔ اتر پردیش اسمبلی بھارت کی دوسری اسمبلی بن گئی ہے جس نے ایوان کو کاغذ سے پاک بنانے کے لیے این ای وی اے سافٹ ویئر کو اپنایا اور اس طرح ریاستی مقننہ کے ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف حاصل کیا۔

مرکزی پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ(سی پی ایم یو) کے زیر اہتمام ورچوئل ریفریشر
سنٹرل پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (سی پی ایم یو)، پارلیمانی امور کی وزارت میں نیشنل ای-ودھان ایپلیکیشن(این ای وی اے) نے 3-2جون، 2022 کو گجرات قانون ساز اسمبلی کے افسران اور عملے کے لیے ایک یادگاری ہفتہ کے دوران این ای وی اے کے ماڈیولزورچوئل ریفریشر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

*******
ش ح ۔ش ر۔ رض
U. No.6432
(Release ID: 1833142)