صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے 14 جون کو خون کے عطیہ کے عالمی دن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رابطہ کیا
اس سال خون کےعطیہ کے عالمی دن کا نعرہ ہے ‘‘خون عطیہ کرنایکجہتی کا کام ہے ،کوششوں میں شامل ہوں اور زندگیاں بچائیں’’
ای-رکت کوش، بلڈ سینٹر / لیباریٹری انٹرفیس کے طورپر کام کرنے والا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ باقی سبھی بلڈ بینکوں کو ای-رکت کوش پر اندراج کرانے کیلئے کہا گیا ہے
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوباقاعدگی سے خون کے مسلسل غیرمعاوضہ اور رضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے کی ضرورت کے سلسلے میں بیداری پھیلانے کی تجویز دی گئی
Posted On:
07 JUN 2022 7:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزارت صحت نے سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ورچوئل ذرائع سے خون کے عطیہ کے عالمی دن (ڈبلیو بی ڈی ڈی) کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی، یہ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کرنے والوں کو زندگیاں بچانے کیلئے شکریہ ادا کرنے کا موقع ہے۔ اس سال ڈبلیو بی ڈی ڈی 14 جون 2022 کو منایا جائیگا۔ اس سال خون کےعطیہ کے عالمی دن کا نعرہ ہے ‘‘خون عطیہ کرنایکجہتی کا کام ہے ،کوششوں میں شامل ہوں اور زندگیاں بچائیں’’
خون کے عطیہ کرنے کے عالمی دن کی اہمیت کو یاد دلاتے ہوئے مرکزی صحت سکریٹری نے تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر خون کےباقاعدہ غیر معاوضہ اور رضاکارانہ عطیہ کی ضرورت کے سلسلے میں بیداری میں اضافہ کرنے ،مناسب سپلائی بنائے رکھنے اور حاصل کرنے کےلئے پرعزم ،سال بھر خون کے عطیہ کی ضرورت ،محفوظ خون کے عطیہ کےلئے عالمگیر اور وقت پر پہنچ، خون عطیہ کرنے کے ایک عارضی اور آسان قومی نظام کی تعمیر کےلئے ہرضرورت مند شخص کو محفوظ خون تک رسائی پر روشنی ڈالنے کی اپیل کی،کیونکہ ملک کو رضاکار ،معاوضہ کے بغیر خون کا عطیہ کرنے والوں کی ضرورت ہے جو باقاعدگی سے خون کا عطیہ کرتے ہیں۔
انہوں نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو زیادہ سے زیادہ خون جمع کرنے (جمع کردہ خون کی بلڈ لائف :35-42 دن)کے ساتھ خواہش مند خون عطیہ کرنے والوں کے زیادہ سے زیادہ اندراج کرنے اور بلاک ،ضلع اور سرپنچ کے ذریعہ انتظامی گرام پنچایت سطح پر خون عطیہ کرنے والوں کو مبارکباد دینے اور عزم لینے کی تقریب منعقد کرنے کی تجویز دی۔ضلع کلیکٹر /ضلع مجسٹریٹ ضلع میں سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔یہ بھی تجویز دی گئی کہ خون عطیہ کرنے کا حلف جسمانی طورپر انعقاد اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم دونوں کے ذریعہ سے لیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر کی جانے والی سرگرمیوں کو مناسب انداز میں چلائے جانے کےلئے ،ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 14جون ،2022 کو سبھی پرائیمری ہیلتھ سینٹروں (پی ایچ سی) / کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں (سی ایچ سی) اور سب ڈسٹرکٹ اور ضلع اسپتال میں دیگر بلڈ بینک کے مطابق بلڈ گروپ کے ٹیسٹ کےلئے مناسب سہولت مہیا کرنے کی صلاح دی گئی تھی۔مرکزی صحت سکریٹری نے ان سے عام شہریوں کو ان کے بلڈ گروپ کو جاننے میں مدد کرنے کی بھی اپیل کی جو خون عطیہ کرنے کے مقصد سے ہنگامی حالت میں فائدے مند ثابت ہوگی۔ اس سے خون عطیہ کرنے والوں کے رجسٹریشن کو بھی فروغ ملے گا اور بیداری پیدا ہوگی۔
آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعہ سے خون عطیہ کرنے کےلئے رجسٹریشن اور ای رکت کوش سے جڑنے کےلئے جن مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،ان میں شامل ہیں:
1-خون عطیہ کرنے کےلئے رضاکاروں کا رجسٹریشن کو ون پورٹل پر کیا جائےگا۔
2-ای –رکت کوش بلڈ سینٹر /لیباریٹری انٹرفیس کے طورپر کام کرے گا۔باقی سبھی بلڈ بینکوں نے ای رکت کوش پر رجسٹریشن کو کہا۔
3-رکت کوش کے ذریعہ ای رکت کوش خون کاعطیہ کرنے کے سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد خون کا عطیہ مکمل ہونےپر آروگیہ سیتو کے ذریعہ رضاکاروں کو سرٹیفکیٹ مہیا کرا یا جائےگا۔
4-آسان رسائی کےلئے خون عطیہ کرنے والوں کے پاس کوون پورٹل/آروگیہ سیتو پر نزدیکی بلڈ سینٹروں کی فہرست کے ساتھ ساتھ آئندہ بلڈ ڈونیشن کیمپوں تک رسائی ہونی چاہئے۔
**********
)ش ح ۔ ا م۔ ع ن)
U- 6343
(Release ID: 1832856)
Visitor Counter : 198