سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آئی ڈی سی ایل اور آئی آئی ٹی، روڑکی کے درمیان ہائی وے انجینئرنگ کے شعبے میں اختراعی نظریات  اور ٹیکنالوجیوں کے تعلق سے علم کے اشتراک کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 08 JUN 2022 7:45PM by PIB Delhi

شاہراہ انجینئرنگ کے شعبے میں اختراعی نظریات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں علم کا اشتراک کرنے کے لیے ایم ڈی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی، روڑکی کے درمیان آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کی بنیاد قائم کرنا ہے  تا کہ این ایس آئی ڈی سی ایل اور آئی آئی ٹی ، روڑکی مشترکہ دلچسپی کی مختلف سرگرمیوں  کے پروگرام جیسے کہ ہائی وے انجینئرنگ اور دیگر بنیادی ڈھانچے شعبوں میں اختراعی نظریات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں علم کا اشتراک کرنےکاآغاز کر سکیں ،جو باہمی متفقہ شرائط و ضوابط کے مطابق کام کرتا ہے۔ مذکورہ مفاہمت نامہ این ایچ آئی ڈی سی ایل اور آئی آئی ٹی ،  روڑکی کے درمیان بات چیت شروع کرنے کے لیے ایک باضابطہ بنیاد فراہم کرتا ہے اور یہ حال ہی میں شروع کیے گئے وزیر اعظم کے گتی شکتی، قومی ماسٹر پلان کے اغراض و مقاصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) قومی شاہراہوں اور اسٹریٹجک سڑکوں کے جائزے، قیام، ڈیزائن، تعمیر، سرگرمیوں، دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کو فروغ دیتا ہے ، جس میں ملک کے ان حصوں کوآپس میں جوڑنے والی سڑکیں شامل ہیں  جن کی  پڑوسی ممالک کے ساتھ بین الاقوامی سرحدیں مشترک ہیں، ان میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر، لداخ اور انڈمان اور نکوبار جزائر اور دیگرریاستیں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، مغربی بنگال اور سات شمال مشرقی ریاستیں شامل ہیں ۔

آئی آئی ٹی، روڑکی ملک کا ایک ایسا اعلیٰ ادارہ ہے جس کا وژن تعلیم اور تحقیق میں ایک بہترین مرکز بننے کا ہے، جو سائنس، ٹیکنالوجی اور نظم و نسق میں عالمی  رہنما ؤں کوتیار کرتا ہے۔  اور جس کا مقصد ایسے علم کی تخلیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا ایک مرکز بننا ہے جو ملک کے ہر شہری کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قومی اور عالمی اہمیت کے سرحدی علاقوں کو ترجیح دیتا ہے۔

این ایچ آئی ڈی سی ایل اور آئی آئی ٹی ، روڑکی دونوں اپنے اپنے  متعلقہ شعبوں میں اہم قومی تنظیموں کی قیادت کر رہے ہیں اور قومی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کے تئیں مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، جو اپنی بہترین صلاحیتوں اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے ارادے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کے ساتھ شروع کیے گئے ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔ ش ر۔ ف ر

U. No.6336


(Release ID: 1832808) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi