کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی بی بی آئی آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت  کل’’کاروباری آزادی:  کاروبار شروع کرنے، مسابقت اور کاروبار چھوڑنے  کی آزادی‘‘ کے بارے میں کانفرنس اور آئی پی کانکلیو کا انعقاد کرے گا

Posted On: 09 JUN 2022 5:49PM by PIB Delhi

انسالوینسی اینڈ بینک رپٹسی بورڈ آف انڈیا  (آئی بی بی آئی) 10 جون 2022 کو کاروبار کی تین مراحل پر اصلاحات کے سفر کے بارے میں بات چیت کے  لئے ملک کے 75 مقامات پر جاری تقریبات کے شاندار اختتام کے موقع پر ہیبی ٹیٹ سینٹر، نئی دہلی میں ایک روزہ آئکونک تقریب کا انعقاد کرے گا۔

بازاروں کو موٹے طور پر کاروبار  کے تین مراحل یعنی  کاروبار شروع کرنے (آزادانہ داخلے)، کاروبار کو جاری رکھنے (آزادانہ مسابقت) اور کاروبار کو بند کرنے  ( آزادانہ کاروبار چھوڑنے) کی ضرورت ہوتی ہے۔ انسالوینسی اینڈ بینک رپٹسی کوڈ ، 2016 دیوالیہ پن کے حل کے لیے جہاں کہیں ممکن ہو اس کے حل کے لئے یا  جہاں کہیں ضرورت ہو باہر نکلنےاور اس طرح آخرکار آزادی، باہر نکلنے کی آزادی، کاروبار کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بازار کے موافق معینہ مدت والا میکا نزم فراہم کراتا ہے۔

نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل  کے چیئرپرسن عزت مآب جسٹس اشوک بھوشن اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما،کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا کے چیئرپرسن جناب اشوک کمار گپتا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز کے ڈی جی اینڈ سی ای او جناب پروین کمار اس تقریب کے معزز مہمان ہو گے۔ کانفرنس کے بعد آدھے دن کی ایک انسولوینسی پروفیشنل کانکلیو کا انعقاد کیا جائےگا۔

نیشنل کمپنی لا ٹریبونل کے  رکن (جوڈیشل) جناب دھرمیندر سنگھ معزز؛ نیشنل کمپنی لا ٹریبونل کے رکن (ٹیکنیکل) جناب اویناش کے سریواستو، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے کل وقتی رکن جناب  اننت بروا ،انسولوینسی  پروفیشنلز جناب ستیش کمار گپتا ؛ نیشنل ای گورننس سروسز لمیٹڈ  کے ایم ڈی اور سی ای او جناب دیبا جیوتی رے چودھری؛ جناب کپل منتری ہیڈ ایم اینڈ اے، جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ؛انسول انڈیا  کے صدر جناب امرجیت سنگھ چندیوک سینئر ایڈوکیٹ؛ شاردول امرچند منگل داس اینڈ کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین جناب شاردول شرافاور سی او او آئی سی ایس آئی آئی آئی پی کی سی ایس الکا کپوربھی اس تقریب میں شرکاء سے خطاب کریں گی۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران 26 ریسرچ پیپر پر مشتمل ایک پبلی کیشن بعنوان ’’انوسندھان: ایکسپورنگ نیو پرسپیکٹیو آن انسولوینسی ‘‘ کا اجرا بھی کیا جائے گا۔ یہ پیپرز حال ہی میں آئی بی بی آئی اور آئی آئی ایم احمد آباد کے ذریعہ منعقدہ  ایک بین الاقوامی ریسرچ  کانفرنس سے نکلے ہیں۔

ملک بھر میں آئی بی سی ایکو سسٹم  کے متعلقین کی  بڑی تعداد، جن میں انسولویسنی پروفیشنلز ، رجسٹرڈ ویلیورز، ماہرین اقتصادیات، مالیاتی  قرض دہندگان، سروس پرووائڈرز، ریسرچرز، طلباء،پروفیشنلز، ریگولیٹرز، اکیڈمیاں اور سرکاری افسران کے آن لائن  اور شخصی موجودگی  دونوں کے ذیعہ کانفرنس میں شرکت کی توقع  ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) حکومت ہند کی ایک ایسی پہل ہے جس کا مقصد  ترقی پذیر بھارت کے 75 برسوں اور اس کے عوام، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو یاد کرنا اور اس کا  جشن منانا ہے۔ 12 مارچ 2021 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اے کے اے ایم کی تقریبات کی شروعات کئےجانے کے بعد  آئی بی بی آئی نے مہوتسو کے ایک  حصے کے طور پر کئی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد  کیا ہے۔

مزید تفصیلی پروگرام کے لیے، یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 6315

                          


(Release ID: 1832764) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi