بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی مسابقتی کمیشن نے ہندوستانی ریلویز ٹینڈرز میں بولی میں دھاندلی اور گروہ بندی کی قصوروار پائی جانے والی فرموں پر جرمانہ عائد کیا

Posted On: 09 JUN 2022 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جون 2022/

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے آج سات (7) کمپنیوں/فرموں کے خلاف ایک حتمی حکم جاری کیا جو سیکشن 3(3)(اے)، 3(3)(بی)،  3(3) .(سی)، اور 3(3)(ڈی) جس کو مسابقتی ایکٹ، 2002 (ایکٹ) کے سیکشن 3(1) کے ساتھ پڑھا جاتا ہے اورجو مسابقتی مخالف معاہدوں پر پابندی عائد کرتے ہیں، کی دفعات کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں۔

مقدمہ کارٹیلائزنگ اداروں میں سے ایک کی طرف سے دائر کی گئی کم جرمانے کی درخواست کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ ایکٹ کے سیکشن 46 کے تحت، ایک کارٹیل ممبر کمیشن کو مبینہ کارٹیل کے سلسلے میں مکمل، سچے اور اہم انکشافات فراہم کرنے کے عوض کم جرمانے کی درخواست دائر کر کے کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔

سی سی آئی نے ان سات (7) کمپنیوں / فرموں کو ہندوستانی ریلوے کو حفاظتی ٹیوبوں (پروٹیکٹو ٹیوبز)کی فراہمی میں براہ راست یا بالواسطہ بولی کے طریقہ میں قیمتوں کا تعین کرنے، ٹینڈرز مختص کرنے، سپلائی اور مارکیٹ کو کنٹرول کرنے، بولی کی قیمتوں میں ہم آہنگی اور ہیرا پھیری کے ذریعے کارٹیلائزیشن میں ملوث پایا گیا۔ اس معاملے کے شواہد میں فریقین کے درمیان باقاعدہ ای میل مواصلات اور بعض پارٹیوں کی طرف سے ایک ہی IP پتوں سے بولی جمع کرنا شامل ہے ۔

مزید یہ کہ، ان سات (07) اداروں میں سے دس (10) افراد کو بھی سی سی آئی نے ایکٹ کے سیکشن 48 کی دفعات کے مطابق اپنی متعلقہ کمپنیوں/فرموں کے خلاف مسابقتی طرز عمل کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔

سی سی آئی نے کمپنیوں/فرموں اور ان کے مخصوص افراد پر ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے پر اوسط ٹرن اوور/آمدنی کے 5فی صد پر جرمانہ عائد کیا۔ تاہم،  ایکٹ کے سیکشن 46 کی دفعات کے تحت 100فی صد جرمانے میں کمی کا فائدہ کم جرمانے والے درخواست گزار کو دیا گیا۔ کمی کے بعد، سی سی آئی نے سیز اینڈ ڈیسٹ آرڈر جاری کرنے کے علاوہ فریقین کو کل تقریباً آئی این آر   30 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

آرڈر 2020 کےسوئو موٹو کیس نمبر 06 میں پاس کیا گیا تھا اور آرڈر کی ایک کاپی سی سی آئی  کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6311

 


(Release ID: 1832728)
Read this release in: English , Hindi