وزارت خزانہ
سی بی آئی سی ‘‘قومی مفاد اور بالواسطہ ٹیکس کے موضوعات پر ممتاز شخصیات کے ذریعہ ای – لیکچر سیریز’’ کا کل آغاز کرے گا
آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس ،‘‘ہندوستانی تجارت (ماضی ، حال اور مستقبل )’’ کے عنوان پر افتتاحی لیکچر دیں گے
Posted On:
08 JUN 2022 5:38PM by PIB Delhi
‘‘آئی کونک ویک ’’ کی تقریبات کے حصے کے طور پر مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کل ‘‘ممتاز شخصیات کے ذریعہ ای – لیکچر سیریز ’’ کاآغاز کررہا ہے ۔ وزارت خزانہ ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کاجشن منانے کے لئے 6 جون سے 12 جون تک آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) تقریبات کے حصے کے طورپر‘‘ آئی کونک ویک ’’ منارہی ہے ۔ ان تقریبات کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 جون 2022 کو نئی دلی میں کیا تھا۔
آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس ‘‘ ہندوستانی تجارت (ماضی ، حال اور مستقبل )’’ کے عنوان پر 9 جون 2022 کو ممبئی میں نریمان پوائنٹ کے یشوانترو چوان مرکز میں افتتاحی لیکچر دیں گے۔لیکچر میں حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے ریونیو کے سکریٹری جناب تر ن بجاج، سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک جوہری اور دیگر سی بی آئی سی کے ممبران شرکت کریں گے۔ای –لیکچرسیریز کا ویب لنک :
https://youtu.be/Mqxaoe_dJRI
اس پروگرام کی میز بانی سی بی آئی سی کے چیئر مین کررہے ہیں اور اسے ممبئی کسٹم زون -1 کے ذریعہ منعقدکیا جارہا ہے۔پروگرام میں تجارت ، صنعت کی سرکردہ شخصیات اور مرکز اور ریاستی حکومت کے سینئیر حکام شرکت کررہے ہیں۔ یہ پروگرام انٹر نیٹ کے ذریعہ سی بی آئی سی یوٹیوب چینل اور سی بی آئی سی فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا جائے گا۔
*************
ش ح۔ اک ۔رم
(09-06-2022)
U-6299
(Release ID: 1832575)
Visitor Counter : 82