نیتی آیوگ
اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ اور ہندوستان کے پہلے فنڈنگ شو ہارسز اسٹیبل نے نوجوان کاروباریوں کے لیے جونیئر زمرہ کے پریمیئر ایڈیشن کا آغاز کیا
جونیئرز سیزن کا آغاز ایک ولولہ انگیز، نوجوان تخلیقی ذہنوں کے لیے ہندوستان کے پہلے جونیئر اسٹارٹ اپ میلےکے ساتھ ہوگا
Posted On:
08 JUN 2022 9:31PM by PIB Delhi
پہلے تین سیزنوں کی شاندار کامیابی کے بعد، ہارسز اسٹیبل، ایک شو جو ہندوستان کے شاندار کاروباری استعدادکے حامل افراد کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لاتا ہے، اس نے آج اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر شو کا ’جونیئر سیزن‘ شروع کیا۔
'ہارسز اسٹیبل جونیئر' نوجوان کاروباریوں کی پرورش پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو اپنے اختراعی تصورات پیش کرنے اورماہرین کے تجربہ کار پینل سے اپنے مستقبل کے کاروباری منصوبوں کے لیے رہنمائی اور گرانٹس حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ہارسز اسٹیبل کے ساتھ تعاون پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا- "اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ مسٹر سنیل شیٹی اور مسٹر پرشانت اگروال کے جونیئر زمرہ شروع کرنے کے وژن کے ساتھ منسلک ہونے پر خوش ہے جو ابھرتے ہوئے باہنر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ہندوستان کی ترقی اور بہتری کو مہمیز دے گا، کیوں کہ یہ اٹل انوویشن مشن ، نیتی آیوگ کے مقاصد کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ وژن 'میک ان انڈیا' کے تصور کی بھی تصدیق کرتا ہے اور صرف اگلی نسلوں کو پروان چڑھانے اوران کے ترقی کے عمل رفتار بخشے گا ۔
ان خیالات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ، ڈاکٹر چنتن وشنو، مشن ڈائریکٹر- اٹل انوویشن مشن نے کہا، "ہارس اسٹیبل جونیئر اسکول کی سطح پر ہندوستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام کے سفر میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہم نے اٹل ٹنکرنگ لیبز کے طالب علموں کی طرف سے بہت زیادہ کاروباری صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا ہے، جہاں یہ دیکھا گیاہے کہ دس سال سے کم عمر کے طالب علم ایک اسٹارٹ اپ کے مالک ہیں، اور بہت سے ایسے بھی ہیں جو اپنی نو عمری کی ابتدائی منزلوں میں ہیں ۔ ہارسز اسٹیبل جونیئر ہندوستان کے تمام اسکولوں اور طلباء کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے اٹل انوویشن مشن سے بھی ایک قدم آگے بڑھ گیاہے۔ آج کے اس ایڈیشن کے آغاز کے ساتھ، میں یہ جاننے کے لیے بہت بے چین ہوں کہ ہمارے سب سے کم عمر شہری ہماری قوم کو آگے لے جانے کے لیے کس طرح مصروف عمل ہیں۔"
ہارسز اسٹیبل، جوایک غیرتحریرشدہ اور غیر افسانوی شو ہے، اور اس کا تصور کاروباری اور اسٹار اداکار سنیل شیٹی کی سرپرستی میں ہارسز اسٹیبل شو کے پروڈکشن ہاؤس، ہارسز پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے گروپ سی ای او پرشانت اگروال نے پیش کیا اور اس کو بنایا ہے۔ اس فلیگ شپ سیریز کو اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ کے ملک میں اختراعات اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام کی حمایت حاصل ہے۔ اپنے جونیئر سیزن کے آغاز کے ساتھ، ہارسز اسٹیبل، جسے ہندوستان کا سب سے بڑا بزنس فنڈنگ شو سمجھا جاتا ہے، نوجوانوں کے ذریعہ کاروباری سفر شروع کرنے کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے اور ان کے کاروباری خیالات کو بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔
اسی موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے، پرشانت اگروال نے کہا - " نوجوان ممکنہ کاروباری افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنا میرا وژن ہے اور مجھے اپنے میزبان اور سرپرست کے طور پر معروف اداکار سنیل شیٹی کی حمایت حاصل ہونے پر خوشی ہے۔ ہم نیتی آیوگ اور اٹل انوویشن مشن کی غیر متزلزل حمایت کے شکر گزار ہیں کیونکہ یہ تعاون پلیٹ فارم کو سامعین کی ایک بڑی تعداد تک لے جائے گا، جو پہلے ہی ہندوستان میں اختراعی ماحولیاتی نظام کا حصہ ہیں۔ پچھلے سیزن کی زبردست کامیابی نے ہمیں جونیئر صنعت کاروں کے لیے ایسا تصور پیش کرنے کا حوصلہ دیا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا ۔ اس اقدام کے پس پشت کار فرما تصور ماحولیاتی نظام میں تجربہ کار اور قابل ذہنوں کی رہنمائی کے ذریعے ان کے تصورات کے مستقبل کی تشکیل کرنا ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، مشہور اداکار، کاروباری، میزبان اور سرپرست سنیل شیٹی نے مزید کہا "میں نے کاروبارکرنے کے طور طریقے ابتدائی عمر میں سیکھے تھے۔عملی تجربہ کے ذریعہ یہ جانا کہ دال، آٹا، چاول، ڈوسہ وغیرہ کی قدر کیا ہے اور محنت کی قیمت کیا ہوتی ہے ۔آپ جتنا جلد کسی کاروبار میں داخل ہوجاتے ہیں اتنے ہی اس سے حاصل کیا ہوا سبق زیادہ دیر تک دماغ میں قائم رہتے ہیں۔ کاروبار کے معاملے میں یہی ہوتاہے ۔ ہم 12 ا ور 15 برس کی عمر میں ذہانت کی جس منزل پر تھے آج کے بچے 2 اور 5 برس کی عمر میں اس سے آگے نظر آتے ہیں ، تو پھر کیوں نہ انہیں موقع دیا جائے؟ آخر وہ ہمارا مستقبل ہیں۔ اور میں چاہتا ہوں کہ اگلے بیزوس، جابس اور گیٹس ہندوستان سے آئیں۔
شو میں شمولیت کے لئے درخواستیں داخل کرنے کا عمل 08 جون 2022 کو ہارسیز اسٹیبل کی آفیشل ویب سائٹ پر شروع ہو چکا ہے۔ درخواست دینےکے لیے 10 سے 17 سال تک کی عمر کے افراد مجاز ہو ں گے ۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6285
(Release ID: 1832502)
Visitor Counter : 144