وزارت خزانہ
خزانے کی مرکز ی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن ، نئی دلی میں کل اقتصادی امور کے محکمے کی ،علامتی دن کی تقریبات کا آغاز کریں گی
وزیرخزانہ بھارتی ترقی اور اقتصادی امدادی اسکیم کے لئے پورٹل اور موبائل ایپ ‘نیتر’کا آغاز کریں گی
وہ ان پروجیکٹوں پر ‘‘سہیوگ سے سمردھی ’’ نام کی ایک مختصر فلم کا اجرا کریں گی ، جنہیں بیرونی مدد حاصل تھی
این ایس ڈی ایل کی آؤٹ ریچ پہل ‘‘ مارکیٹ کا ایکلویہ – ایکسپریس ’’ کی بھی نمائش کی جائے گی
Posted On:
07 JUN 2022 8:53PM by PIB Delhi
خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن ، نئی دلی میں کل وگیان بھون میں اقتصادی امور کے محکمے کی ،علامتی دن کی تقریبات کا آغاز کریں گی۔ یہ تقریبات آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مالیہ کی دنیا کی اہم ترین شخصیتیں اور ممتاز سرکردہ شخصیتیں شرکت کریں گی۔
صبح کے جلسے میں مذاکرات اور تبادلہ خیالات کئے جائیں گے ۔اس جلسے میں تمسکات کی مارکیٹ میں خاتون سرمایہ کاروں کے ابھرنے اور بھارت کی خردہ سرمایہ کاروں کی ترقی پر ‘‘ جاگروک نویشک : سمردھا بھارت کی نیو ’’ کے عنوا ن پر ایک سمپوزیم منعقد کیا جائے گا۔اس سمپوزیم کا انعقادسیبی نے اقتصادی امور کے محکمے کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ایک روشن خیال سرمایہ کار کا نظریہ ،جسے مالی متبادل کے بارے میں معلومات ہو ، اس مذاکرے کا اصل موضوع ہوگا۔سمپوزیم میں مالی مارکیٹوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی حصے داری کے حوصلہ افزا رجحان کی وج سے پیدا امکانات بھی تلاش کئے جائیں گے۔
این ایس ڈی ایل کی آؤٹ ریچ پہل ‘‘ مارکیٹ کا ایکلویہ – ایکسپریس ’’ ایک خصوصی پروگرام ہے ، جسے سرمایہ کاری اور مالی مارکیٹوں کی بنیادی معلومات ، طلبا کو فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران اس پروگرام کی نمائش کی جائے گی۔‘‘ مارکیٹ کا ایکلویہ – ایکسپریس ’’ میں مالی آزادی کے دو ستونوں ، مالی بیدار ی اور مالی ڈسپلن کی آسان زبان میں وضاحت کی گئی ہے،جس کےتحت پیچیدہ تصورات کو بیان کرنے کے لئے روز مرہ کی زندگی کی مثالیں دے کر سمجھاگیا ہے ۔آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے حصے کے طور پر این ایس ڈی ایل نے 75شہروں میں رسائی کے لئے 8 زبانوںمیں یہ پروگرام حال میں شروع کیا ہے۔
محترمہ نرملاسیتا رمن آزادی کے امرت مہوتسو کی علامتی ہفتے کی تقریبات کے دوران ایک مختصر فلم ‘‘سہیوگ سے سمردھی ’’ کا بھی اجرا کریں گی ۔اس فلم میں 1947سے بھارت کی ترقی کی داستان میں شامل ان پروجیکٹوں کے رول کی نمائش کی جائے گی ، جنہیں بیرونی مد د حاصل تھی۔اس فلم میں پچھلے 8سال میں کثیر ملکی اور دو ملکی ایجنسیوں کے ساتھ بھارت کی سرگرمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے دوران وزیر خزانہ ‘نیتر’ (نیو ای – ٹریکنگ اینڈ ریموٹ ایڈ منسٹریشن ) کا آغاز کریں گی ،جو بھارتی ترقی اور اقتصادی امدادی اسکیم (آئیڈیاز ) کے لئے پورٹل اور موبائیل ایپلی کیشن ہے۔
*************
ش ح۔اس۔رم
U-6236
(Release ID: 1832070)
Visitor Counter : 153