وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڑ نے وزارت خزانہ کے ، علامتی ہفتہ کی تقریبات کے حصے کے طورپر ایک ای- بک‘‘پرتی دھونی ’’ کا اجرا کیا

Posted On: 07 JUN 2022 8:26PM by PIB Delhi

 

خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڑ نے آج یہاں  انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں  ‘‘ پرتی دھونی’’ کے عنوان سے  ایک ای- بک کا اجرا کیا۔اس تقریب کا اہتمام  ان  بہت سی تقریبات کے حصے کے طورپر انکم ٹیکس محکمے نے کیا تھا، جن کی تحریک آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے وزیراعظم سے لی گئی تھی۔ان تقریبات کے لئے ان خیالات سے تحریک حاصل کی گئی ، جن کی بنیاد پر بھارت کی تشکیل ہوئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S97L.jpg

خزانے کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڑ ‘‘ پرتی دھونی’’ کا اجرا کرتے ہوئے۔

 

تقریب کا اہتمام انکم ٹیکس محکمے نے کیا تھا۔یہ تقریب کو وڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باوجود بڑے  پیمانے پر ٹیکس وصولی کے جشن میں منعقد کی گئی تھی۔انہوں نے  چانکیہ کے ارتھ شاستر کا حوالہ دیتے ہوئے کوش ، ملو  ،دھندا  کے  فلسفے کو اجاگر کیا اور یہ بات دہرائی کہ محصول معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے  یہ رائے بھی دی  کہ محکمے میں مثبت تبدیلیوں کی  وجہ سے خود کو نئے سرے سے جِلا دی ، جس کی وجہ سے وہ  ٹیکس دہندگان کو کوالٹی والی  بروقت خدمات  فراہم کرنے کا اہل  بن گیا ہے۔ان خدمات میں سالانہ اطلاعاتی نظام اے آئی ایس  ، پین  ( ای –بین) کا فوری الاٹمنٹ  اور بغیر چہرہ دیکھے جائزے  کا شروع  کیا جانا شامل ہے۔ انہوں نے  ایک موثر شفاف اور منفانہ ٹیکس وصولی شروع کرنے میں محکمے کی کامیابی پر اس کی تعریف کی ، جس کے نتیجے میں  دیر پا ترقی اور ٹیکس دہندگان کے مستعد خدمات   پر مبنی ٹیکس وصولی کا نظام قائم ہوا ۔

اس موقع پر محکمے کو مبارکباد دیتے ہوئے خزانے کے مرکزی وزیر مملکت  نے کہا کہ پرتی دھونی   آزادی کے امرت مہوتسو کے بینر تلے آزادی کے  75 سال پورے ہونے کی قومی تقریبات   کی ایک یادگار ہے ، جس میں  ملک کی شرح ترقی میں انکم ٹیکس محکمے کے رول کو اجاگر کیا گیا ہے ،جیسا کہ اشتہارات کی شکل میں  اس کے  آؤٹ ریچ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AQKF.jpg

سی بی ڈی ٹی کی چیئر پرسن محترمہ سنگیتا سنگھ نے اپنے خیر مقدمی خطبے میں یاد کیا کہ کس طرح انکم ٹیکس محکمے نے ملک کی خدمت کی ہے اور کس طرح ٹیکس دہندگان نے ملک کی تعمیر میں تعاون دیا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ٹیکس دہندگان  کو تعمیری طریقے سے  سرگرم  رکھتا رہا ہے اور رکھتا رہے گا  نیز ٹیکس دہندگان کے ساتھ  اعتماد سازی کے لئے موثر  طورپر ان سے رابطہ رکھے گا۔

پرتی دھونی ،جس کے معنی گونج ہیں ،ایک تحریک  ،ارتعاش  اور آوازوں  ، خیالات اور بات چیت  میں اضافے کی عکاسی  کرتا ہے۔ای –بک پرتی دھونی پالیسی اقدامات اور انکم ٹیکس محکمے میں تبدیلی نیز 2000سے  2022  کی مدت کے دوران محکمے کے آؤٹ ریچ  پروگراموں کے عدسات  کے  ذریعہ  قوم کی ترقی  کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ آؤٹ ریچ  پروگرام  پرنٹ  اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں میں  دئے گئے مختلف  اشتہارات کے ذریعہ آگے بڑھائے گئے ، جن سے  ایسے  خیالات او ر طریق کار کی عکاسی ہوتی ہے ، جن سے  ٹیکس وصولی میں تعاون حاصل ہوا ہے  اور جنہوں نے ملک کی ترقی میں  ایک کلیدی رول ادا کیا ہے۔ای  -بک میں  موضوعات کے ارتقاسے  اس مدت کے دوران  ملک کی معیشت  اور دیگر  ترقیات  کی عکاسی ہوتی ہے ۔ ای –بک میں ذریعہ  پچھلی دو دہائیوں  میں  محکمے کی طرف  سے جاری اشتہارات یکجا کئے گئے ہیں اور  ان  مضامین  کوشائع کیا گیا ہے ، جو بہت ہی اہم ہیں ، جن  میں   ترقی اور پالیسی  میں تبدیلی  کی بات کہی گئی ہے ،جس کی وجہ سے  ملک   اور انکم ٹیکس محکمہ،ترقی کی جانب آگے بڑھا ہے ۔

یہ ای – بک چار بابوں میں منقسم ہے ۔  جن میں  سال  2000سے سال 2022 تک کے  موضوعات شامل کئے گئے ہیں ۔ ہر ایک باب میں  اس مدت کے دورا ن انکم ٹیکس محکمے کی اہم ترین حصولیابیاں  بیان کی گئی ہیں۔ ٹیکس  محکمے کی مجموعی کامیابی  کے لئے  بیداری مہم  اور لوگوں سے بات چیت کرنے کی حکمت عملی   کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ یہ ای –بک انکم ٹیکس محکمے کی سرکاری ویب سائٹ   :  https://www.incometaxindia.gov.in/Documents/Coffee-Table-Book-07-06-2022.pdf.

پردستیاب ہے ۔

تقریبات کی لائو اسٹریننگ یہاں دیکھی جاسکتی ہے ۔

 

*************

ش ح۔اس۔رم

U-6235


(Release ID: 1832061) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Marathi