وزارت دفاع

آئی این ایس ستپورا نے منیلا کا دورہ کیا

Posted On: 07 JUN 2022 7:48PM by PIB Delhi

بیرونی دوست ممالک کے بحریہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کی غرض سے ہندوستانی بحریہ کا جہاز ستپورا جسے جنوبی چینی سمندر(ایس سی ایس ) اورمغربی پیسیفک  میں تعینات ہوناہے ، نے 3جون سے 6جون ، 2022تک منیلاکا دورہ کیا ۔ اس دورے کا مقصد ہندوستگانی بحریہ اور فلپائنی بحریہ کے درمیان باہمی کام کرنے والے تعلقات اور باہمی اثرپذیری کومضبوط کرنا تھا۔

دورے کے دوران ، کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ساکیت کھنّہ نے فلپائنی بیڑے کے نائب کمانڈر کماڈوررائے وینسنٹ  ٹرینی داد سے ملاقات کی ۔ فلپائنی بحریہ کے آفیسروں اور سیلروں نے آئی این جہاز کا دورہ کیا جنھیں جدید خفیہ آبدوز کے دیسی ڈیزائن اور تعمیرکے بارے میں مختصرا ًبتایاگیا۔ دونوں بحریہ کے افراد نے فٹ بال اور باسکیٹ بال کے دوستدارانہ میچوں میں بھی شرکت کی ۔

آئی این ایس ستپورا دیسی طورپر ڈیزائن کردہ اورتیارکردہ  6000ٹن کاگائڈ یڈمیزائل خفیہ آبدوز ہے ، جسے ہوا، سطح اور سمندر کے نیچے دشمن کوتلاش کرنے اورتباہ کرنے کے لئے لیس کیاگیاہے ۔ جہاز وشاکھا پٹنم میں قائم مشرقی بیڑے کا حصہ ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/15N4N.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2NQ6A.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2NQ6A.jpg

********

)ش ح ۔  اک۔ ع آ)

u-6232



(Release ID: 1832052) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi