نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ردھمک جمناسٹکس میں سونے کے سبھی پانچ تمغے جیتنے کے بعد مہاراشٹرکی سنیکتا نے پیرس اولمپکس پر اپنی نظریں مرکوز کردی ہیں
Posted On:
07 JUN 2022 7:54PM by PIB Delhi
اتفاقاًجمناسٹ بنیں ، مہاراشٹرکی سنیکتاکالے نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں ردھمک جمناسٹکس مقابلوں میں داؤ پرلگے سونے کے سبھی پانچ تمغے جیت لئے ہیں ۔
اس شاندارکامیابی کے بعد منگل کو سنیکتانے کہا ، ‘‘جہاں تک مجھے یاد ہے ،میں جانتی تھی کہ میں اسپورٹس میں جاناچاہتی ہوں ۔ واحد ہچکچاہٹ یہ تھی کہ کس کھیل میں شامل ہونا چاہیئے ۔
اب 16سال کی ہوچکیں ، سنیکتانے کئی مقبول کھیلوں میں اپنی قسمت آزمانے کی کوشش کی تھی ان میں ٹینس ، فٹبال اور کرکٹ شامل تھے ، لیکن اس کے بعد انھیں اپنے من پسند ردھمک جمناسٹکس میں اپنی دلچسپی کا انکشاف ہوگیا ۔
اس وقت ان کی عمر پانچ سال تھی ۔انھوں نے انکشاف کیاکہ ‘‘وہ ایک جادو کی طرح تھا اس کے بعد میں نے کبھی کسی اورکھیل کے بارےمیں نہیں سوچا۔
سنیکتا کی والدہ ارچنا کالے بہت زیادہ پُرجوش تھیں ۔ انھوں نے کہا کہ ‘‘ہمیں ان سے اچھی کارکردگی کے مظاہرے کی توقع تھی۔ لیکن یہ درحقیقت ہماری توقعات سے کہیں زیادہ رہا۔’’
سنیکتانے کہاکہ ‘‘میں اب تک اس کامیابی کو اپنے اندرمحوکررہی ہوں ، انھوں نے اپنی گردن میں لٹکائے چمچماتے سونے کے پانچ تمغوں کے ساتھ مزید کہا کہ مجھے چیمپئن بنانے میں ذمہ دار سبھی افراد کا میں شکریہ اداکرتی ہوں ۔ ’’
سنیکتا کا خیال ہے کہ ابھی یہ محض شروعات ہے ان کا پہلا ہدف بھارتی ٹیم میں شامل ہونا ہے ، اس کے بعد ان کا خواب 2024میں پیرس اولمپکس میں کوئی تمغہ حاصل کرنا ہے ۔ اوروہ بنا آنکھیں جھپکائے اس بات کا انکشاف کرتی ہیں کہ ان کی نظریں اب سونے کا تمغہ جیتنے پر مرکوز ہیں ۔
ہاں ، کامن ویلتھ گیمس پہلے ، اس کے بعد ایشیائی چیمپئن شپ، پھر ورلڈ چیمپئن شپ ،اوربالآخرپیرس اولمپکس ۔
انھوں نے کہا ‘‘سفربہت طویل اور تھکادینے والا تھا۔’’لیکن سنیکتا نے جو وقت اپنے کھیل کو دیا ہے اس پرانھیں کوئی پچھتاوانہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ‘‘ میں نے اپناسبھی وقت جمناسٹکس کے لئے وقف کردیاہے ۔ آج میں جو کچھ بھی جمناسٹ بن سکی ہوں اس کے لئے میں نے زبردست کوششیں کی ہیں۔’’
میں نے جتنے بھی تمغے جیتے ہیں ان سبھی کے لئے اپنے گرو پوجا سروے کی شکرگذارہوں ۔ انھوں نے مجھے چیمپئن بنانے میں گراں قدرتعاون کیا ہے ۔
مہاراشٹرکی جمناسٹکس ٹیم کے ہمراہ کوچ پروین ڈھاگے نے تصدیق کی کہ ‘‘سنیکتا ایک ہونہارابھرتی ہوئی ایتھلیٹ ہے ۔ اوراس سے ملک کو تمغہ حاصل کرنے کی بہت توقعات ہیں ۔
ردھمک جمناسٹکس رسی ، پہیے ، گیند ، کلبس اور ریبن پرمشتمل ہیں ۔ ان میں سے ہرایک کے لئے زبردست چستی پھرتی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اورسنیکتا نے ظاہرکردیاہے کہ انھیں ان سب پرعبورحاصل ہے ۔ ڈھاگے نے مزید کہاکہ ان کے ہم مقابلہ کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کھلاڑی ان کے نزدیک تک نہیں پہنچ سکا ۔’’
**********
)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
u-6234
(Release ID: 1832031)
Visitor Counter : 150