مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مکانات اور شہری امور کی وزارت نے سوچھ تیرتھ پر زور دیا


ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ، قومی ٹیمو ں کوتعینات کیا گیا

Posted On: 03 JUN 2022 6:37PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور اڈیشہ ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں کہ جاری کیدارناتھ یاترا اور آنے والی امرناتھ یاترا اور رتھ یاترا کو اس انداز میں منظم کیا جائے جس سے اعلیٰ سطح کی صفائی کو یقینی بنایا جاسکے۔  اس سلسلے میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور اڈیشہ کے چیف سکریٹریوں کو ایک خط  بھی تحریر کیا ہے۔

وزارت کے اس خط میں صفائی اور کچرے کے انتظام کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ تیرتھ کے مقامات تک پہنچنے والی سڑکوں پر مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے مناسب تعداد میں عوامی بیت الخلاء فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں ہر وقت صاف، حفظان صحت اور قابل استعمال حالات میں رکھا جائے۔اس کے ساتھ ہی، اپروچ روڈ کے ساتھ موجود تمام کھانے پینے کی دکانوں کا کوڑا اٹھانا، کھاد کے فضلے سے لے کر بائیو گیس یونٹس تک ان کے احاطے میں، بائیو ڈیگریڈیبل (حیاتیاتی طور پر انحطاط پذیر) کٹلری اور تھیلے کے استعمال کے توسط سے اسی مقام  پرپروسیسنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس ایڈوائزری میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ بیس کیمپ کی سطح پر ہی رجسٹریشن کے وقت کیدارناتھ اور امرناتھ یاتریوں کے لیے پلاسٹک اور ایس یو پی کوبند کردیا جانا چاہیے۔تیرتھ یاتریوں کےبڑے پیمانے پر کوڑا کرکٹ  پھیلانے سے کو روکنے کے لیے الگ الگ کوڑے دانوں کو باقاعدگی سے خالی کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اپروچ روڈ کے کنارے رکھنا ہوگا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایڈوائزری میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے تحت تمام مقامی این جی اوز/سی ایس اوز/رضاکارانہ تنظیموں، تمام دیہاتوں اور شہروں کے سیلف ہیلپ گروپس کی نشاندہی کی جائے، انہیں حساس بنایا جائے اور مقررہ علاقے میں کام کرنے کے لیے لگایا جانا چاہئے ، تاکہ اس سے ہر قدم پر صفائی کو یقینی بنایا جاسکے۔مقامی سوچھتا برانڈ ایمبیسیڈروں کی شناخت کرکے انہیں 'سوچھ یاترا' کے لیے نامزد کیا جانا ہے اورتیرتھ یاتریوں کو ذمہ داری سے برتاؤ کرنے  صفائی وغیرہ کے پیغامات پھیلانے کے لیے  'سوچھتا' کو برقرار رکھنے میں مدد کرنا ہے۔

اس ہفتے سے وزارت کی قومی ٹیموں کو اتراکھنڈ، جموں و  کشمیر اوراڈیشہ میں تعینات کیا جارہا ہے جس سے تیاریوں کو دیکھنے کے ساتھ سوچھتا اور کچرا کے بندوبست میں سدھار کے لئے ان پٹ فراہم کی جاسکے ، اس کے علاوہ ان تیاریوں پر ریاست ، شہر اور ضلع افسروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے اگلے ہفتے کے شروع میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے میٹنگ طے کی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے 29 مئی 2022 کو قوم کے نام اپنے 89 ویں من کی بات کے خطاب میں کیدار ناتھ میں کچرے کے ڈھیر پر تشویش کااظہار کیا تھا، کیو ں کہ یہ بات ضروری ہے کہ ہم سوچھتا کے عہد کاپالن کریں۔ وزیراعظم نے پاکیزگی اور سوچھتا کے توسط سے ان تیرتھ مقامات کی عزت و وقار   بنائے  رکھنے کی اپیل کی۔ سوچھ بھارت مشن، شہری ، مکان اور شہری  امورکی وزارت  کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے ۔ سوچھ بھارت مشن جامع صفائی ستھرائی اقدامات کے ذریعہ کوڑاکرکٹ سے پاک شہر  قائم کرنے کے تئیں عہد بند ہے اور ملک میں تما م قصبوں میں ٹھوس اور رقیق کچرے کے محفوظ بندوبست کے تئیں عہد بند ہے ۔ اس مشن کے تحت ان تیرتھ مقامات اوروراثت کے مقامات کو ترجیحی بنیاد کو لیا جاتا ہے جہا ں لوگوں کی زیادہ تعداد ہوتی ہے۔

 اس بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ کے لئے  سوچھ بھارت مشن کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا منچوں کودیکھیں۔

Facebook: Swachh Bharat Mission - Urban | Twitter: @SwachhBharatGov

YouTube: Swachh Bharat Mission-Urban | Instagram: sbm_urban

 

*************

 

 

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.6237



(Release ID: 1832025) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi