وزارت دفاع

آئی این ایس نشانک اور آئی این ایس اکشے کوخدمت سے سبکدوش کیاگیا

Posted On: 03 JUN 2022 10:30PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے جہازوں نشانک اوراکشے کو 3جون 2022کوخدمت سے سبکدوش  کردیاگیا ۔ اس سے پہلے ان دونوں بحری جہازوں  نے 32سال تک ملک کے لئے شاندار خدمات انجام دی تھیں ۔ خدمت سے سبکدوش کئے جانے کی یہ تقریب ، ممبئی کے نیول ڈوک یارڈ میں ایک روایتی رسم کے ساتھ انجام پائی ۔ جس کے دوران قومی پرچم ، بحریہ کے جھنڈے اور جنگی جہازوں کے مستول پرلگائے جانے والے مخروطی شکل کے جھنڈے کو غروب آفتاب کے موقع پر آخری  مرتبہ نیچے کیاگیا۔

آئی  این ایس نشانک کو 12دسمبر1989کوخدمت پرمامور کیاگیاتھا  جب کہ آئی این ایس اکشے ایک سال بعد 10دسمبر 1990کو جارجیا میں پوٹی کے مقام پر پانی میں اتاراگیاتھا۔ آئی این ایس نشانل 22میزائل ویسیل اسکواڈرن اور آئی این ایس اکشے گشت لگانے والے 23بحری جہازوں کے اسکواڈرن کا حصہ تھے ۔ یہ جہاز ، فلیگ آفیسر  کمانڈنگ ، مہاراشٹر نیول ایریا کے زیرکنٹرول کام کررہے تھے ۔

یہ دونوں بحری جہاز ، 32سال سے زیادہ مدت تک بحری خدمات کی  انجام د ہی میں سرگرم تھے اوراپنے اس شاندار سفرکے دوران انھوں نے کرگل جنگ کے دوران آپریشن تلوار اور 2001میں آپریشن پراکرم سمیت متعدد بحری کارروائیوں میں حصہ لیا۔

بحریہ کے سربراہ ، چیف آف نیول اسٹاف ، ایڈمیرل آرہری کمارنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی ۔

فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ویسٹرن نیول کمانڈ، وائس ایڈمیرل ، اجیندربہادر سنگھ ، اورفلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ایسٹرن نیول کمانڈ ، وائس ایڈمیرل بسوا جیت  داس گپتا ، اس تقریب میں شرکت کرنے والی  دیگرممتاز شخصیات میں شامل تھے ۔ آئی این ایس اکشے  کے پہلے کمانڈنگ آفیسر ، وائس ایڈمیرل آرکے پٹنائک (ریٹائرڈ) اورآئی این ایس نشانک کے پہلے کمانڈنگ آفیسر ، وائس ایڈمیرل ایس پی ایس چیما (ریٹائرڈ ) اس تقریب میں مہمان ذی وقارتھے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix8ECWW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix9J5H0.jpeg

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6202



(Release ID: 1831800) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi